پٹنہ:بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) زیر قیادت عظیم اتحاد کے اراکین اسمبلی اگنی پتھ اسکیم کے احتجاج میں 22 جون کو راج بھون مارچ کریں گے۔ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے اتوار کو ٹوئٹ کر کے اس کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے بتایاکہ نوجوانوں کو نوکری اور اگنی پتھ اسکیم کی واپسی کے مطالبے پر 22 جون کو صبح نو بجے عظیم اتحاد کے تمام اراکین اسمبلی اسمبلی سے لیکر گورنر ہاﺅس تک مارچ کریں گے Raj Bhavan March of Mahagathbandhan against Agni Path Scheme on 22nd June۔
اگنی پتھ اسکم کے سلسلے میں بہار سمیت کئی ریاستوں میں مسلسل مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ اسی کے احتجاج میں ہفتہ کو طلباء تنظیموں نے بہار بند بھی کیا تھا۔ اس منصوبہ کی مخالفت میں گذشتہ دنوں ریلوے سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ریلوے کا کہنا ہیکہ مشتعل مظاہرے میں ریلوے کو 250 سے 300 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔