اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gaya-Dhanbad Route گیا دھنباد ریلوے سیکشن میں 54 گھنٹوں ریل خدمات دوبارہ بحال - 54 گھنٹوں ریل خدمات دوبارہ بحال

گیا-دھنباد ریلوے لائن کو 54 گھنٹے بعد کلیئر کر دیا گیا ہے۔ اس ٹریک پر پھر سے ٹرینیں چلنے لگی ہیں گزشتہ بدھ کی صبح کو مال گاڑی ٹرین حادثے کی شکار ہوئی تھیGaya-Dhanbad Route

گیا دھنباد ریلوے سیکشن میں 54 گھنٹوں ریل خدمات دوبارہ بحال
گیا دھنباد ریلوے سیکشن میں 54 گھنٹوں ریل خدمات دوبارہ بحال

By

Published : Oct 28, 2022, 6:46 PM IST

گیا:گیا دھنباد ریلوے روٹ میں 54 گھنٹوں کے بعد ریل خدمات دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ اس لائن پر دو بجے کے قریب سب سے پہلے ایک مال ٹرین ٹریک پر سے گزری۔ کوئلہ لے جانے والی ایک مال ٹرین بدھ کو گرپا ریلوے اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی تھی ، تب سے ٹریک کو درست کرنے کا کام جاری ہے۔Railway Service Resume In Gaya-Dhanbad Route After 54 Hours

گیا دھنباد ریلوے سیکشن میں 54 گھنٹوں ریل خدمات دوبارہ بحال

اطلاع کے مطابق اس کام میں 600 مزدور، 10 کرین مشینیں، 20 سے زائد جے سی بی دن رات ٹریک سے ملبہ اور کوئلہ ہٹانے کے آپریشن میں مصروف تھے۔ گیا دھنباد ریلوے روٹ کو 2 دن بعد کلیئر کر دیا گیا ہے۔

گیا ریلوے اسٹیشن کے حکام کے مطابق دوپہر 1 بجے کے بعد مال ٹرین ڈاؤن لوپ سے چلائی گئی۔ دوسری ٹرین بھی مال ٹرین 2 بجے ڈاؤن لوپ سے ہی چلائی گئی۔ جبکہ اپ مین لائن پر کچھ گھنٹے میں آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے۔

دراصل مال ٹرین کے حادثے کے بعد ٹریک کے دونوں طرف کوئلہ بکھرگیا تھا جس سے مزدوروں اور ریلوے ملازمین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ حادثے میں پچپن بوگیاں حادثے کی شکار ہوگئی تھیں ، حادثہ ایسا تھاکہ بوگیاں ایک دوسرے کے اوپر چڑھ گئی تھیں۔ جس کی وجہ سے 2 دن تک روٹ پر چلنے والی تمام ٹرینوں کا روٹ بدل دیا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں:PM Modi On Police Uniform وزیراعظم مودی نے 'ایک ملک ایک پولیس یونیفارم' کی تجویز پیش کی

غورطلب ہے کہ مال ٹرین کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے بدھ کی صبح لوپ لائن پر ٹرین حادثے کی شکار ہوگئی تھی ، 58، بوگیوں میں 55بوگیاں بے پٹری ہوگئی تھیں ۔اس وقت ٹرین کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ 600 سے زائد مزدور ملبہ ہٹانے کے کاموں میں مصروف تھے۔

تقریباً دس کرینیں اور بیس سے زائد جے سی بی مشینیں لگائی گئیں۔ اس کے علاوہ ریلوے ٹیکنیکل عملہ اور دیگر عملہ دن رات مصروف رہا۔ یہاں تک کہ دہلی سے لے کر دھنباد ریلوے ڈویژن تک کے بڑے افسران بھی پچھلے دو دنوں سے موقع پر ڈیرہ ڈالے ہوئے تھے۔ اس پورے آپریشن کے دوران نہ تو عام آدمی اور نہ ہی میڈیا اہلکاروں کو موقع پر جانے کی اجازت تھی Railway Service Resume In Gaya-Dhanbad Route After 54 Hours

ABOUT THE AUTHOR

...view details