سینیئر ڈویژنل کمرشیل منیجر اور میڈیا انچارج بریندر کمار نے بتایا کہ وزارت شہری ہوا بازی، حکومت ہند کے تحت مشرقی علاقہ، کولکاتا کے ریل سیکورٹی کمشنر محمد لطیف خان نے جائے وقوع پر پہنچ کر گزشتہ روز ہونے والے حادثے کی جانچ کی۔
اس دوران ریل سیکورٹی کمشنر نے ڈیوٹی پر معمور گیٹ مین، حسن پور اسٹیشن کے اسٹیشن ماسٹر، ریلوے پولیس اور گاﺅں والوں سے تفتیش کی اور جائے وقوع کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔
بریندر کمار نے بتایاکہ 'لطیف خان نے گیٹ مین چیمبر، ریلوے ٹریک اور لاشوں کے پائے جانے والے مقامات کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا اور مقامی لوگوں کے بیانات درج کئے۔
انہوں نے جانچ کے دوران جائے وقو ع کے گیٹ نمبر 2 سی ای پر پائی گئی میکانیکل اور فیزیکل خامیوں کو دور کرنے کی ریلوے افسران کو ہدایت دی، اس کے بعد دیر لطیف خان نے سمستی پور ریل ڈویژن ہیدکوارٹر کے ڈویژنل ریل منیجر اشوک مہیشوری سمیت واقعہ سے متعلق افسران اور ملازمین کا بیان قلمبند کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ 16 جنوری کو گمٹی نمبر 2 سی ای پر سمستی پور سے سہرسہ جارہی ٹرین اور بیل گاڑی کے مابین ہوئی ٹکر میں ٹرین کے گیٹ کے نزدیک بیٹھے پانچ مسافروں کی موت ہوگئی تھی۔