اردو

urdu

ETV Bharat / state

سارن میں سانپ کاٹنے سے ریل ملازم کی موت - چھپرہ صدر ہسپتال

بہار میں سارن ضلع کے شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ-سیوان ریل سیکشن کراسنگ کے گیٹ نمبر 66 سی پر بحال ایک گیٹ مین کی سانپ کاٹنے سے موت ہوگئی۔

Railway employee killed by snake bite in Saran Bihar
سارن میں سانپ کاٹنے سے ریل ملازم کی موت

By

Published : Sep 2, 2020, 6:52 PM IST

پولیس نے بتایاکہ منگل کی دیر رات ایکما تھانہ علاقہ کے سنکائے گاﺅں واقع شمال مشرقی ریلوے کے گیٹ نمبر 66 سی پر بحال ملازم سونو کمار ( 35) اپنی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ اسی دوران کسی زہریلے سانپ نے اسے کاٹ لیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد اسے علاج کیلئے چھپرہ صدر ہسپتال لایا گیا۔ صدر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال ( پی ایم سی ایچ ) ریفر کردیا۔

ذرائع نے بتایاکہ ریل ملازم کو پٹنہ لے جایا جا رہا تھا تبھی راستے میں اس کی موت ہوگئی۔ متوفی پٹنہ ضلع کے بہٹا کا رہنے والا تھا۔ چھپرہ صدر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرائے جانے کے بعد لاش آج اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details