سابق رکن اسمبلی اور جے ڈی یو کے رہنما سنیل پانڈے کے بھائی اور سابق ایم ایل سی ہلاس پانڈے کے مختلف مقامات پر واقع مکانوں پر چھاپے ماری جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج علی الصباح این آئی اے کی ٹیم سنتوش پانڈے کے پٹنہ کے شاستری نگر تھانہ علاقے کے پٹیل نگر میں واقع پانڈے کی رہائش گاہ اور آرہ میں واقع رہائش گاہ پر ایک ساتھ چھاپے ماری کی گئی۔ ساتھ ہی سنیل پانڈے کے رشتے دار لڈو پانڈے کے مکان پر بھی چھاپے ماری کی خبر ہے۔
واضح رہے کہ جبلپور سی او ڈی سے نکالے گئے 70 سے 80 اے کے 47 میں سے اب تک مونگیر پولیس نے 22 اے کے 47 اور کثیر تعداد میں ہتھیار بنانے کا سامان اور سینکڑوں کارتوس برآمد کیا ہے۔