چھاپہ کے بعد وہاں ہل چل مچ گیی۔ محکمہ صحت کی ٹیم رامگڑھ بلاک کے دیوہلیاں قصبہ پہونچی جہاں جیوتی پرکاش موریہ کے کلینک پر چھاپہ مارا گیا اور کلینیک کو تالا لگایا گیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے نرسنگ ہومز پر چھاپہ - nursing homes
ریاست بہار کے ضلع کیمور میں محکمہ صحت کی جانب سے ضلع میں غیر قانونی طریقہ سے چلائے جا رہے نرسنگ ہومز پر چھاپہ مارا گیا۔
![محکمہ صحت کی جانب سے نرسنگ ہومز پر چھاپہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4975292-53-4975292-1573020537435.jpg)
محکمہ صحت کی جانب سے نرسنگ ہومز پر چھاپہ
کلینیک کے ڈاکٹر سے 24گھنٹہ کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ چھاپہ ماری ٹیم نے کہا کہ 'اگر جواب اطمینان بخش نہیں رہا تو ایف ائی آر درج کیا جائے گا۔'
ٹیم جیسے ہی دیوہلیاں پہونچی فرضی نرسنگ ہومز چلانے والوں میں ہڑکمپ مچ گیا اور سبھی اپنے اپنے نرسنگ ہومز بند کر کے فرار ہو گئے۔
محکمہ صحت کی جانب سے نرسنگ ہومز پر چھاپہ
اس معاملے سے متعلق سول سرجن ارون کمار تیواری نے بتایا کہ 'ضلع میں سبھی نرسنگ ہومز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔'