ریاست بہار کے دوسرے مرحلے کا چناؤ کل 3 نومبر کو ہونے جارہا ہے جبکہ کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی تیسرے مرحلے کے چناؤ کی تشہیر کو لیکر بہار پہنچ رہے ہیں ، جہاں راہل گاندھی کل دو انتخابی جلسہ کو خطاب کریں گے جس میں ایک کٹیہار ضلع کا قدوا اور دوسرا کشن ہے-
اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی پہلے قدوا کے انتخابی جلسہ کو خطاب کریں گے اس کے بعد دن کے دو بجے کشن گنج ضلع کے روئی دھانسہ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے-
کشن گنج کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر پنٹو چودھری نے بتایا کہ ‘راہل گاندھی تیسری مرتبہ کشن گنج تشریف لا رہے ہیں جس کو لیے کر بڈے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'راہل گاندھی کے کشن گنج کی اس ریلی میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے کی امید ہے-'
واضح رہے کہ کشن گنج ضلع بہار کا سرحدی ضلع ہے جبکہ کشن گنج شہر سے محض ایک کیلومیٹر کی دوری پر ریاست مغربی بنگال کا علاقہ شروع ہوتا ہے۔ وہیں کشن گنج میں راہل گاندھی کی اس ریلی میں پڑوسی ریاست مغربی بنگال سے بھی کانگریس کارکنان کی ایک بڑی تعداد کے شریک ہونے کی امید کی جارہی ہے-
کشن گنج لوک سبھا حلقہ کے کل چھ اسمبلی سیٹوں میں سے تین اسمبلی سیٹ پر کانگریس نے اپنے امیدوار کو میدان میں اتارا ہے جس میں ایک کشن گنج دوسرا بہادرگنج اور تیسرا امور اسمبلی حلقہ شامل ہے اور ان امیدوار کے حق میں تشہیر کرنے راہل گاندھی کشن گنج پہنچ رہے ہیں-