نئی دہلی: 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی مرکزی قیادت نے منگل کو یہاں بہار پردیش کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں ریاستی تنظیم کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا بہار سے متعلق کانگریس کی یہ اہم حکمت عملی میٹنگ یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے کئی بڑے سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔
میٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا، 'بہار پردیش کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ لوک سبھا انتخابات سے متعلق تیاریوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت توقع کے مطابق بہار کے لوگوں کے لیے مضبوطی سے کام کر رہی ہے۔ ہم سماجی انصاف کے لیے پرعزم ہیں۔ بہار کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے کانگریس کا ہر کارکن پوری محنت کے ساتھ عوام تک پہنچنے اور بہار کے لوگوں کی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے تیار ہے۔
بہار کے حوالے سے کانگریس کی اسٹریٹجک میٹنگ - Kharge hold meeting with Bihar Congress leaders
2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی مرکزی قیادت نے منگل کو یہاں بہار پردیش کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں ریاستی تنظیم کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
Published : Dec 26, 2023, 7:13 PM IST
یہ بھی پڑھیں:انڈیااتحاد اور ہماری پارٹی میں سب متحد ہیں کوئی اختلاف نہیں، نتیش
بہار سے کانگریس کے سینئر رہنماؤں نے منگل کے روز پارٹی کی مرکزی قیادت کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پر ریاستی قائدین کے ساتھ بات چیت کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ لڑنے کے لئے ’عظیم اتحاد‘ سے قابل احترام نشستیں حاصل کریں۔ واضح رہے کہ کانگریس قیادت نے لوک سبھا انتخابات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے بہار کانگریس کے رہنماؤں کو دہلی بلایا ہے۔