اردو

urdu

ETV Bharat / state

Flying kiss Row 'راہل گاندھی کے پاس لڑکیوں کی کمی نہیں، وہ پچاس سالہ عورت کو کس کیوں دیں گے' - Etv Bharat News

راہل گاندھی کے فلائنگ کس پر بہار کی کانگریس ایم ایل اے نیتو سنگھ نے متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے پاس لڑکیوں کی کمی نہیں ہے، جو 50 سالہ عورت کو کس دیں گے۔ پوری خبر پڑھیں...

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 11, 2023, 11:12 AM IST

پٹنہ: پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کے فلائنگ کس کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے۔ بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی کے الزام کے بعد کانگریس لیڈر مسلسل بی جے پی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں بہار سے کانگریس ایم ایل اے نیتو سنگھ کا متنازع بیان سامنے آیا ہے۔

'راہل گاندھی کے پاس لڑکیوں کی کمی نہیں'

کانگریس ایم ایل اے نیتو سنگھ نے ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی کے پاس لڑکیوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اگر راہل گاندھی کو فلائنگ کس دینا ہے تو کسی لڑکی کو دیں گے، 50 سالہ عورت کو فلائنگ کس کیوں دیں گے؟ اس لیے اسمرتی ایرانی کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ کوئی فلائنگ کسز کا معاملہ نہیں ہے۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو خود کو دیکھنا چاہیے، جس سہیلی نے ان کی پناہ دی اور مدد کی، انہوں نے اس کے ہی شوہر کو بھگا کر شادی کر لی۔

'اسمرتی ایرانی کو شرم آنی چاہیے'

نیتو سنگھ نے کہا کہ اسمرتی ایرانی ہمارے لیڈر راہل گاندھی کے بارے میں بات کرتی ہیں۔ انہیں تو شرم آنی چاہیے کہ وہ اس طرح کا سوال اٹھاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ویڈیو بھی دیکھی ہے۔ وہاں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ راہل گاندھی اسپیکر کی طرف اشارہ کر رہے تھے اور پتہ نہیں اسمرتی ایرانی نے کیسے سمجھا کہ راہل گاندھی انہیں فلائنگ کس دے رہے ہیں۔

'اسمرتی ایرانی کی سوچی سمجھی سازش'

انہوں نے مزید کہا کہ ایوان میں ایسا کچھ نہیں ہوا، جس کے بارے میں وہ الزامات لگا رہی ہیں۔ یہ سب اسمرتی ایرانی کی سوچی سمجھی سازش ہے، جو غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دراصل نیتو سنگھ نے یہ بیان اپنے حلقے میں قیام کے دوران دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "راہل گاندھی کے پاس لڑکیوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اگر راہل گاندھی فلائنگ کسز دیتے تو لڑکیوں کو دیتے، وہ 50 سال کی عورت کو کیوں دیتے؟ اسمرتی ایرانی کو شرم آنی چاہیے کہ جس سہیلی نے انہیں پناہ دی انہوں نے اسی کے شوہر کے ساتھ بھاگ کر شادی کر لی۔ راہل گاندھی پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ بالکل غلط ہیں۔ ویڈیو میں ایسا کچھ نہیں دکھ رہا ہے۔"-

ABOUT THE AUTHOR

...view details