آر جے ڈی کی لیڈر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے کہا’’بی جے پی کے کلچر میں ہی گالی گلوچ ہے ۔ خواتین کی توہین کرنے والے ان سنگھیوں (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان کی ہاف پینٹ فل پینٹ کس نے کروایا تھا‘‘۔
بی جے پی خواتین کی عزت کرنا نہیں جانتی : رابڑی - bihar
ہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) قانون ساز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر کے توہین آمیزتبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ خواتین کی توہین کرنا بی جے پی کا کلچر ہے ۔
محترمہ رابڑی دیوی نے کہا’’سنگھی شروع سے ہی خواتین مخالف رہے ہیں ۔ کبھی چوبے (بی جے پی لیڈر اشونی کمار چوبے) تو کبھی سشیل کمار مودی (بہار کے نائب وزیر اعلی) اور ان کے شاگرد خواتین کو گالی دیتے رہتے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ قانون ساز کونسل میں بی جے پی کے سینیئر رہنما اور نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی پر اپنے رسوخ کا استعمال کر کے لودھی پور میں مال بنائے جانے کے آر جے ڈی کے الزامات سے مچے گھمسان کے درمیان بی جے پی کے ترجمان پریم رنجن پٹیل نے محترمہ رابڑی دیوی پرگزشتہ روز توہین آمیز تبصرہ کیا تھا ۔