پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو پرساد یادو کی ہدایت اور حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو کے ذریعہ راشٹریہ جنتا دل نے بہار میں ہونے والے ایم ایل سی انتخاب کے لیے Rashtriya Janata Dal MLC Candidateاپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے، آج دیر شام راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ نے ایک پریس کانفرنس منعقد اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قومی صدر لالو پرساد یادو نے ایم ایل سی انتخاب کے لیے جن تین ناموں پر رضا مندی ظاہر کی ہے ان میں پہلا نام یوتھ راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر قاری صہیب مظفرپور ، منی دیوی بختیار پور اور اشوک کمار پانڈے روہتاس کا نام شامل ہے. یہ تینوں ہی راشٹریہ جنتا دل کے تئیں وقف قدیم کارکنان ہیں۔ Qari Sohaib RJD MLC Candidate
واضح رہے کہ راشٹریہ جنتا دل نے اس انتخاب میں تمام طبقات سے نمائندگی دینے کی کوشش کی ہے، قاری صہیب یوتھ راشٹریہ جنتا دل ریاستی صدر ہیں اور لمبے عرصے سے راشٹریہ جنتا دل پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کرتے آ رہے ہیں، تیجسوی یادو کے قریبی سمجھے جانے والے قاری صہیب مدرسہ کے طالب علم رہے ہیں، ان کے والد مرحوم قاری نسیم احمد شہر مظفرپور کا مشہور دینی ادارہ مدرسہ اسلامیہ جامع العلوم کے استاد رہے ہیں، انہیں کے نقشِ قدم پر چل کر انہوں نے اپنی تعلیمی سفر کا آغاز کیا اور آج اس مقام پر پہنچے ہیں۔