تقریبا 90 منٹ کا یہ مقابلہ کافی دلچسپ رہا اس درمیان دونوں ہی ٹیموں نے مقابلے میں اپنا زور دکھانے کے لیے کافی جد وجہد کی۔
ہاف ٹائم سے قبل پورنیہ کی ٹیم نے پہلا گول کیا جس کے بعد بنمنکھی کی ٹیم دباؤ میں آگئی اور یہ دباؤ ہاف ٹائم تک بنمنکھی ٹیم پر بنا رہا۔ وقفے کے بعد شروع ہوئے کھیل کے پانچ منٹ بعد ہی بنمنکھی نے اپنا پہلا گول کرکے اپنے اوپر بنے دباؤ کو کم کرنے کی کوشش میں کامیابی حاصل کر لی اور اس طرح دونوں ہی ٹیمیں ایک ایک گول پر برابری پر رہیں۔ 90 منٹ کا کھیل پورا ہوا اور مقابلہ بلا نتیجہ رہا۔
ہار جیت کا فیصلہ کرنے کے لیے پینالٹی کی مدد لی گئی۔ اور پینالٹی میں دونوں ہی ٹیموں کو پانچ پانچ گول کرنے کا موقع دیا گیا جس میں پورنیہ کی ٹیم نے پانچ گول کر کے اپنی دعویداری مضبوط کر لی۔ وہیں دوسری جانب پورنیہ کی حریف ٹیم بنمنکھی نے پانچ میں سے صرف تین ہی گول ہی کرپائی۔ اور پورنیہ نے یہ دلشسپ مقابلہ پانچ - تین سے جیت لیا۔