اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اپنے فرائض کے تئیں سنجیدہ رہے: پورنیہ آئی جی

ارریہ پہنچے پورنیہ زون کے نئے آئی جی سریش پرساد چودھری نے ضلع کلکٹریٹ احاطہ میں واقع سبھا بھون میں پولس محکمہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ منعقد اہم نشست سے خطاب کیا۔

پولیس اپنے فرائض کے تئیں سنجیدہ رہیں
پولیس اپنے فرائض کے تئیں سنجیدہ رہیں

By

Published : Jan 14, 2021, 7:16 PM IST

سماج میں پولس کا ایک اہم مقام ہے۔ اس مقام و مرتبہ کو ایک الگ اہمیت دی جاتی ہے۔ عوام کو ہم سے امیدیں وابستہ ہیں۔ اگر ہم اپنے کام اور فرض کے تئیں سنجیدہ اور ایماندار نہیں ہوں گے تو عوام کا بھروسہ ہم پر سے ختم ہو جائے گا۔ آج کے وقت میں ہمیں زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمیں اپنا معیار ہر حال میں قائم رکھنا ہے۔ مذکورہ باتیں پورنیہ کے نئے آئی جی کمشنر سریش پرساد چودھری نے ضلع کلکٹریٹ احاطہ میں منعقد محکمہ پولیس کے اعلی افسرن سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض سے سے غفلت برتنے والے پولس اہلکاروں پر سخت کارروائی ہوگی۔

پولیس اپنے فرائض کے تئیں سنجیدہ رہیں

سریش پرساد چودھری نے کہا کہ پولس محکمہ کی ترجیحات میں شامل ہیں کہ وہ ہر حال میں جرائم پر قابو پائے، فرار چل رہے جرائم پیشوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، شراب مافیاوں کے خلاف سخت کارروائی کرے، اسی طرح دیگر معاملات کا خلاصہ کرے، نئے آجی نے نشست میں موجود تمام تھانہ صدور کا تعارف بھی لیا اور ان سے کارکردگی کی تفصیلات حاصل کی.


آئی جی نے کہا کہ پنچایت انتخاب رواں برس ہونے ہیں اس کی تیاری میں ابھی سے ہی تمام افسران جٹ جائیں، تاکہ بر وقت سارے امور انجام پا ئیں،

نیپال اور بنگال سرحد سے متصل تھانہ صدور کو خاص ہدایت دیتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ بہار میں شراب ان جگہوں سے سپلائی ہوتا ہے، ایسے میں اہلکاروں کو مستعد اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے، اس سے قبل ایس پی ہردے کانت نے جرائم مذاکرہ پر پولس افسران سے تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر ارریہ ضلع کے تمام تھانہ صدور موجود تھے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details