بہار میں ضلع پورنیہ کے ڈگروا تھانہ علاقہ میں ہفتہ کو رسوئی گیس سلنڈر کے رساؤ سے لگی آگ میں چھ لوگ جھلس گئے۔
پورنیہ: رسوئی گیس سلنڈر میں لگی آگ، چھ جھلسے - ٹولی پنچایت
پورنیہ میں رسوئی گیس سلنڈر میں رساؤ سے لگی آگ سے چھ افراد کے جھلسنے کی خبر ہے۔
پورنیہ: رسوئی گیس سلینڈر میں لگی آگ، چھ جھلسے
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹولی پنچایت کے ڈبّا داؤں کے ایک مکان میں صبح چائے بنانے کے دوران رسوئی گیس سلنڈر کی پائپ سے رساؤ ہونے سے آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں چھ لوگ جھلس گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں سنگین طور سے زخمی چار لوگوں کو پورنیہ صدر ہسپتال میں جبکہ دیگر کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔