بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے تمام محکموں کے پبلک سرونٹ کو ایک اسٹیج پر لانے کی ہدایت دی تاکہ عوام کو مزید سہولت مل سکے۔
مسٹر کمار نے ہفتے کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار عوامی خدمات کا حق ایکٹ اور بہار عوامی شکایت کے حل کا حق ایکٹ پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے دوران کہا ‘بہار عوامی خدمات کا حق ایکٹ کے تحت عوام کو خدمات دینے کے لیے ضلع، سب ڈیویژن اور بلاک سطح پر مرکز بنائے گئے ہیں۔ پہلے سرٹیفکیٹ لینے کے لیے کافی وقت اور خرچ لگتا تھا‘ اب اس کی شروعات ہونے سے عوام کو متعین وقت کے اندر خدمات دی جا رہی ہیں’۔