اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: لاک ڈاون سے کاروباری پریشان - Lockdown imposed in Bihar due to Corona

بہار کے دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے چھہ اضلاع میں مکمل طور پرلاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کا اثرآج پٹنہ کے متعدد علاقے میں دیکھنے کو ملا۔

پٹنہ: لاک ڈاون سے کاروباری پریشان
پٹنہ: لاک ڈاون سے کاروباری پریشان

By

Published : Jul 10, 2020, 6:39 PM IST

اطلاعات کے مطابق کورونا وبا میں اضافے کے پیش نظر 16 جولائی تک نافذ اس لاک ڈاون میں سبھی مذہبی مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ مال، کمپلیکس اور غیر ضروری اشیا کی دکانیں بھی بند رہیں گی ۔


وہیں دوا ، دودھ، اور ضروری اشیا کی تمام دکانیں صبح 6 سے رات 10 بجے تک کھلیں گی. جبکہ پھل سبزی گوشت اور مچھلی کی دکانیں صبح 6 سے 10 تک اور شام 4 سے 7 بجے تک کھلیں گی۔ اس دوران ریاست میں چلنے والی گاڑیوں پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ۔

پٹنہ: لاک ڈاون سے کاروباری پریشان۔ ویڈیو
لاک داؤن کے تعلق سے مقامی کپڑا دکاندار اشوک کمار نے کہا کہ 'اس لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہے. حکومت نے متبادل انتظامات کئے بغیر اچانک سے لاک ڈاون نافذ کر دیا جس سے دکاندار بدحال ہو چکے ہیں.سبزی کاروباری شوکت کا کہنا ہے کہ حکومت نے اچانک لاک ڈاون نافذ کر دیا . حکومت کو اس بات کی فکر نہیں ہے کہ ریاست میں غریب کس حالت میں ہیں ۔ربندر کمار نے کہا کہ اس علاقے میں صاف صفائی کا کوئی نظم نہیں ہے، کبھی اس علاقے کو سینیٹائز نہیں کیا گیا. اور نہ ہی یہاں کے مقامی رکن اسمبلی نے اس علاقے کی خبر لی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details