اردو

urdu

ETV Bharat / state

اساتذہ کی ہڑتال کی عوامی نمائندوں نے حمایت کی - عوامی اور سیاسی پارٹیوں کی حمایت حاصل

کیمور میں اساتذہ کی ہڑتال کو مزید مستحکم بنانےکے لیے عوامی اور سیاسی پارٹیوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

اساتذہ کی ہڑتال کو عوامی اور سیاسی حمایت
اساتذہ کی ہڑتال کو عوامی اور سیاسی حمایت

By

Published : Feb 19, 2020, 9:43 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:36 PM IST

ریاست بہار کے کیمور میں اساتذہ کی ہڑتال کی 'راشٹریہ جنتا دل' اور عوامی نماٸندوں نے حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کیمور میں کنٹریکٹ پر معمور اساتذہ پراٸمری اور مڈل اسکول کے اساتذہ کو سیاسی جماعتوں کے علاوہ عوامی نماٸندوں کی بھی بھر پور حمایت مل رہی ہے۔

وزیراعلیٰ کو بھیجے گئے مکتوب میں مکھیا سوربھ پاسوان نے کہا کی کیمور سمیت پوری ریاست میں استاد غیر معینہ ہڑتال پر ہیں، جس سے تعلیم کے نظم نسق پر خراب اثرات مرتب ہورہے ہیں

واضح رہے کہ اساتذہ کو راشٹریہ جنتا دل کی کیمور اکائی نے احتجاج میں شامل ہوکر اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے، وہیں درگاوتی بلاک کے کھجورا پنچایت کے مکھیا نے وزیراعلیٰ کو ایک مکتوب لکھ کر اساتذہ یکساں کام یکساں تنخواہ کی اداٸیگی کا مطالبہ کیا ہے، اور ساتھ ہی اپنا حمایت دینے کی بات کہی۔

کیمور میں کنٹریکٹ پر معمور اساتذہ پراٸمری اور مڈل اسکول کے اساتذہ کو سیاسی دلوں کے علاوہ عوامی نماٸندوں کی بھی بھر پور حمایت مل رہی ہے

وزیراعلیٰ کو بھیجے گئے مکتوب میں مکھیا سوربھ پاسوان نے کہا کی کیمور سمیت پوری ریاست میں استاد غیر معینہ ہڑتال پر ہیں، جس سے تعلیم کے نظم نسق پر خراب اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

انہوں نے اپنی حمایت دیتے ہوئے غیر معینہ مدت کی اس ہڑتال کو ریاستی حکومت کے لیے نقصان بتایا، وہیں بھبھوا میں جاری مظاہرہ میں راشٹریہ جنتا دل (راجد)کے جنرل سکریٹری بھولا یادو، ضلع ناٸب صدر پشو پتی ناتھ سنگھ،کسان سیل کے صدر سدھاکر سنگھ نے شامل ہو کر کیمور میں راجد کی طرف سے اس ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔

کیمور میں اساتذہ کی ہڑتال کو مزید مستحکم بنانےکے لیے عوامی اور سیاسی پارٹیوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے

دوسری جانب کدرہ میں مظاہرہ کرنے والے گیت سنگیت کے زریعہ اپنے مطالبوں کو وزیراعلیٰ تک پہونچا رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details