اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے،این آر سی کے خلاف سیتامڑھی میں احتجاج - سی اے اے،این آر سی کے خلاف سیتا مڑی میں احتجاج

سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف پانچ کلومیٹر کے انسانی زنجیر بنا کر ریاست بہار کے ضلع سیتا مڑھی میں احتجاج درج کرایا گیا۔

سی اے اے،این آر سی کے خلاف سیتا مڑی میں احتجاج
سی اے اے،این آر سی کے خلاف سیتا مڑی میں احتجاج

By

Published : Jan 25, 2020, 11:34 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 10:18 AM IST

بہار کے ضلع سیتامڑھی کے سونبر سا بلاک کے مہولیا گاؤں میں سی اےاے ، این آر سی، این پی آر کے خلاف پانچ کلومیٹر کے انسانی زنجیر بنا کر احتجاج درج کرایا گیا، اس انسانی زنجیر میں بلا تفریق مذہب وملت کے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر معروف سماجی کارکن محمد قمر الحسن نے کہا کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک کہ مرکزی حکومت سی اے اے قانون واپس نہیں لےلیتی ہے۔

سی اے اے،این آر سی کے خلاف سیتا مڑی میں احتجاج

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر ملک کےدلتوں،غریبوں اور پسماندہ طبقات کے خلاف ہے۔

انہوں نے نتیش حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سی اے اے رد کرنےکی تجویزبہار اسمبلی میں پاس نہیں کرتی ہے تو اس کا خمیازہ آیندہ انتخابات میں بھگتنا پڑے گا۔

دلت سماج سے اوپندر پاسوان اور ستروہن بیٹھا نے کہا کہ سی اے اے قانون آئین کے خلاف ہے جسے ہرحال میں واپس لینا ہوگا۔

وہیں سماجی کارکن قمر اختر نے کہا کہ سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر ملک کے مفاد میں نہیں ہے، لہذا اسے واپس لیا جانا چاہیے،اس موقع پرمحمد حیدرعلی خان،راجیش شاہ ، گنیش شاہ،جتن پاسوان و دیگر نے اپنے خیال کا اظہار کیا ۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 10:18 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details