اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کے کشن گنج میں سی اے اے کے خلاف احتجاج

بہار میں شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہریت رجسٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرے مسلسل جاری ہیں، نہ صرف سیاسی پارٹیاں بلکہ عام لوگ بھی اس کو لے کر کافی بیدار نظر آرہے ہیں۔

protest against  CAA NRCprotest against  CAA NRC
protest against CAA NRC

By

Published : Dec 24, 2019, 8:54 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 20 کلو میٹر دور کٹی پنچایت کے بھوانی گنج بازار میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، اس دوران ہر طبقہ کے لوگوں نے مظاہرے میں شرکت کی۔

لوگوں نے سی اے اے قانون کی مخالفت کی اور اسے واپس لینے کے لئے آواز بلند کی۔
مظاہرے کے دوران مظاہریں کی جانب سے مختلف قسم کی رائے سامنے آئی۔ لوگوں نے سی اے اے قانون کی مخالفت کی اور اسے واپس لینے کے لئے آواز بلند کی۔

اس موقع پر کئی ہندو طبقے کے لوگوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا 'وہ یہاں اپنے باپ دادا کے زمانے سے رہ رہے ہیں۔ یہ مسلم اکثریتی ضلع ہے اس کے باوجود انہیں کبھی کسی چیز کی یا کسی طرح سے مشکل یا پریشانی محسوس نہیں ہوئی'۔

وہیں دوسرے ایک شخص نے کہا 'وہ جس گاوں سے تعلق رکھتے ہیں وہاں 70 فیصدی مسلم آبادی ہے اس کے باوجود وہ مسلسل دو بار پیکس چئیرمین منتخب کئے گئے۔ اگر مسلمانوں کو مجھ سے کسی طرح کی کوئی تکلیف ہوتی یا وہ میرے بارے میں غلط تصور رکھتے تو مجھے کبھی نہیں جتاتے'۔

انہوں نے مزید کہا 'ملک میں ہندو مسلم امن چین سکون اور آفیت کے ساتھ رہتے ہیں۔ کچھ سیاسی رہنما ہیں جو مزہب کے نام پر ہندو مسلم فسادات کی بنیہاد پر اپنی سیاسی روٹی سیکتے ہیں۔ یہ قانون بھی اسی کا ایک حصہ ہے جسے ہم کبھی تسلیم نہیں کر سکتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details