اردو

urdu

ETV Bharat / state

این آر سی کے خلاف احتجاج، کئی لوگ گرفتار - بھبھوا میں این ار سی کی مخالفت

ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا میں این آر سی کی مخالفت کرنے والے رہنماؤں کو پولیس نے  گرفتارکیا۔

این آر سی کے خلاف احتجاج کر رہے لوگ گرفتار
این آر سی کے خلاف احتجاج کر رہے لوگ گرفتار

By

Published : Jan 31, 2020, 8:28 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:13 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع کے بھبھوا ہیڈ کوارٹر میں این آرسی، سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہے رہنماؤں کو پولس کے اعلی افسران کی ہدایت پر گرفتار کرنے کی اطلاع ہے۔

این آر سی کی مخالفت کر رہے رہنماؤں کو پولس نے گرفتارکیا۔

دراصل سی اے اے کے خلاف ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہا ہے۔ ہر جگہ احتجاج میں ہر طبقہ کے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

ریاست بہار کے کیمور میں بھی لگاتار الگ الگ مقامات پر مختلف تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں کے لوگ بھی احتجاج کر اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

این آر سی کی مخالفت کر رہے رہنماؤں کو پولس نے گرفتارکیا۔

اس سلسلہ میں بھبھوا اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی رام چندر یادو کی قیادت میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لوگوں نے این آرسی، سی اے اے اور این پی آر کی زبردست مخالفت کرتے ہوئے 'ایکتا چوک' کو جام کر دیا۔

اس بیچ سڑک جام کر رہے مظاہرین کے بیچ کیمور ایس پی پہنچے۔ ایس پی نے جام ختم کرانے کی کوشش کی۔ جام ختم نہیں ہوتا دیکھ ایس پی نے سبھی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

سبھی مظاہرین کو بھبھوا پولس گرفتار کر تھانہ لے گئی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details