وام پارٹیوں کے کارکنان نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دربھنگہ میں زبردست احتجاج کیا۔ اسی ضمن نے مظآہرین نے لہیریا سرائے اسٹیشن پر گھنٹے بھر ریل کو روک دیا۔
دربھنگہ: ریل روک کر احتجاج کارکنان نے پٹنہ جانے والی کملا انٹرسیٹی ٹرین کو روک کر زبردست مخالفت کی۔ وام پارٹیوں کے کارکنوں نے مرکزی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
کارکنان نے صاف طور پر کہا کہ مودی حکومت ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے، جس سے آج پورا ملک نفرت کی آگ میں جل رہا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ عوام اس ملک مخالف بل کو واپس لینے کی مانگ کر رہی ہے۔ لیکن حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔ اگر حکومت اس بل کو واپس نہیں لیتی ہے تو اس سے بھی زبردست مظاہرہ کیا جائے گا۔