واضح رہے کہ بھوپال سے رکن پارلیمان اور مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے گذشتہ دنوں پارلیمان میں ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن کہا تھا۔
اس بیان کے بعد ملک کا سیاسی ماحول گرم ہو گیا تھا اور پرگیہ ٹھاکر کے خلاف احتجاج تیز ہو گیا تھا۔ اس کڑی میں آج دربھنگہ میں بھی کانگریس پارٹی کے کارکنان نے مرکزی حکومت اور وزیر داخلہ امیت شاہ اور پرگیہ ٹھاکر کا پتلا نزر آتش کر کے زبردست احتجاج کیا-
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے مقامی رہنما نے کہا کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر اس سے پہلے بھی اس طرح کے بیانات دے چکی ہیں پھر بھی وہ رکن پارلیمان بنی اور بی جے پی نے ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔
تاہم انہیں رکن پارلیمان کے عہدے سے برخاست کیا جائے نہیں تو ہم ان لوگوں کا احتجاج جاری رہے گا-