ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں آج ریاستی نان گزیٹیڈ ملازمین یونین کے ممبروں نے ریاست میں احتجاج کر رہے اساتذہ کی حمایت میں احتجاجی مارچ نکالا۔ ساتھ ہی ضلع انتظامیہ اور ریاستی حکومت کے خلاف ان ممبروں نے احتجاج کر رہے اساتذہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔
دربھنگہ: ریاستی ملازمین یونین کا اساتذہ کی حمایت میں مارچ - ریاستی ملازمین یونین کا اساتذہ کی حمایت میں مارچ
بہار کے ضلع دربھنگہ میں ریاستی نان گزیٹیڈ ملازمین یونین نے احتجاج کر رہے اساتذہ کی حمایت میں احتجاجی مارچ نکالا۔
ریاستی ملازمین یونین کا اساتذہ کی حمایت میں مارچ
ریاستی نان گزیٹیڈ ملازمین یونین کے ممبروں کا احتجاجی مارچ دربھنگہ کلکٹریٹ واقع ملازمین آرام گاہ سے نکل کر دربھنگہ لہیریا سرائے حجمہ چوراہا تک گیا۔
اس احتجاجی مارچ میں شامل ریاستی نان گزیٹیڈ ملازمین یونین کے ضلع دربھنگہ کے کنوینر رویندر کمار سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت جب تک ان اساتذہ کے مطالبات کو مان نہیں لیتی ہے ہمارا یونین بھی ان کی حمایت میں احتجاج جاری رکھے گا-
Last Updated : Mar 2, 2020, 6:51 PM IST