اردو

urdu

ETV Bharat / state

یونیورسیٹی انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ

ریاست بہار کے مدھے پورہ میں بھوپندر نارائن منڈل یونیورسٹی کے بی ایڈ پاس طلبا نے ہفتہ کے روز 'متحدہ طلباء تنظیم' کے بینر تلے انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

By

Published : Sep 8, 2019, 9:52 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:47 PM IST

یونیورسیٹی انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ

اطلاع کے مطابق یونیورسیٹی کے ذریعہ بی ایڈ سکینڈ ایئر کے امتحان میں تمام پیپر کا امتحان پھر سے لینے کے فیصلے پر اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ طلباء نے نعرے بازی کرتے ہوئے قریب دو گھنٹے تک وائس چانسلر کے دفتر کا گھیرائو کیا۔

یونیورسیٹی انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ


وہیں مشترکہ طلباء تنظیم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ من مانی کر رہی ہے۔ یہاں طلباء کی پریشانی سے کسی بھی افسر کو کوئی مطلب نہیں ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کبھی بھی اپنے الفاظ پر قائم نہیں ہرتے ہیں۔ طلباء کے مسائل کو ہمیشہ نظرانداز کرتے ہیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر ایک طرف طلباء کو اپنے بچے کہہ خطاب کرتے ہیں وہیں دوسری طرف یونیورسیٹی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے 88 طلبائوں کا مستقبل برباد کرنے میں لگے ہیں۔

اس دوران طلباء لیڈر اور رجسٹرار ڈاکٹر کپل دیو پرساد کے بیچ نوک چونک ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے صدر ایس ڈی ایم وریدلل اور صدر 'ایس ڈی پی او' وسی احمد نے طلباء کو سمجھا کر وائس چانسلر سے بات چیت کے لئے تیار کروایا۔

وائس چانسلر نے بات چیت کے دوران کہا کہ امتحان کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں، این سی ٹی ای کے قواعد کے مطابق، حتمی سال میں ناکام طلباء کو خصوصی امتحان میں تمام پیپر امتحان دینا پڑتا ہے۔ ان طلباء پر بھی یہی لاگو ہوگا ۔ طلباء کو تمام پیپر کا امتحان دینا ہی پڑیگا۔


موقع پر طلباء کونسل کے ضلع صدر روشن کمار بٹھو، این ایس یو آئی کے ضلع صدر نیشانت یادو، طلباء آر جے ڈی ضلع صدر سونو یادو، اے آئی ایس ایف کے ضلع صدر محمد وسیم الدین، ایس ایف آئی یونیورسٹی انچارج سارنگ، سمیت طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details