اردو

urdu

شہریت ترمیمی قانون: مختلف تنظیموں کا مظاہرہ

By

Published : Dec 15, 2019, 11:55 AM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریاست دارالحکومت پٹنہ میں مختلف تنظیموں نے زبردست مظاہرہ کیا اے آئی ایس ایف سیول سوسائٹی اور انصاف منج کے علاوہ پٹنہ کے ہزاروں طلباء نے کارگل چوک پر احتجاج کیا۔

Protest in Patna by various organizations against citizenship amendment bill
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے پٹنہ میں مظاہرہ

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دارالحکومت پٹنہ میں آج مختلف تنظیموں اور ہزاروں طلباء نے شہر کے قلب میں واقع کارگل چوک پر زبردست مظاہرہ کیا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے پٹنہ میں مظاہرہ

انتظامیہ نے صبح سے ہی کارگل چوک کی طرف آنے والی تمام سڑکوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔

اے آئی ایس ایف کے طلباء نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی جب کہ انصاف منچ سیول سوسائٹی کے لوگ ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے۔

مام موجود لوگوں نے سی بی کو دستور کے خلاف اور ملک کو تقسیم کرنے والا قانون قرار دیا۔

مظاہرین حکومت اور سی اے بی قانون کے خلاف نعرے لگا رہے تھے حکومت کو یہ قانون واپس لینا ہوگا اب آخری لڑائی ہوگی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details