گیا، بہار:ساؤتھ بہار پاور ڈسٹریبیوشن کمپنی لمیٹیڈ کے ملازمین نے آج ضلع گیا میں بجلی کی نجی کاری کے خلاف مظاہرہ کیا۔ حالانکہ ان کا مظاہرہ گاندھی گیری پر تھا، اہلکاروں نے ساؤتھ بہار پاور ڈسٹریبیوشن کمپنی لمٹیڈ کے افسران کو گلاب کا پھول پیش کیا اور کہا کہ حکومت کوئی ایسا فیصلہ کرنے سے قبل ملازمین کے مفادات کو مدنظر رکھے اور ان کے تمام جائز مطالبات کو پورا کرے۔ بعد میں بجلی کی پرائیویٹائزیشن کے بارے میں کوئی قدم اُٹھائے۔ Protest against power privatization in Gaya
گیا میں بجلی نجی کاری کے خلاف اہلکاروں کی گاندھی گیری یہ بھی پڑھیں:
اس سلسلہ میں اہلکاروں کی مانگ ہے کہ بجلی کی نجی کاری نہیں کی جائے کیونکہ ایک سرکاری محکمہ کے مد مقابل نجی کمپنی ہوگی جس سے اہلکاروں کا مستقبل خطرہ میں ہوگا، گول پتھر ایریا بجلی انڈیشن کے ہیڈ کلرک وجے کمار نے کہا کہ کچھ ملامین پچھلے کئی سالوں سے محکمے میں کام کر رہے ہیں اور انہیں ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا ہے۔ ان ملازمین کا کیا ہوگا؟
گیا میں بجلی نجی کاری کے خلاف اہلکاروں کی گاندھی گیری انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں پہلے بھی فرنچائزی دے کر آزمایا گیا ہے جس کے نتائج انتہائی سنگین پیش آئے حکومت نے بالآخر انڈیا پاور نامی کمپنی کا معاہدہ منسوخ کیا کیونکہ حکومت کو کروڑوں کا نقصان ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی نجی کاری انہیں قبول نہیں ہے۔
گیا میں بجلی نجی کاری کے خلاف اہلکاروں کی گاندھی گیری جب کہ آنند موہن سنگھ نے کہا کہ پورے ٹرانسمیشن کو ہی نجی ہاتھوں میں دے دیا جائے گا اور ساری ذمہ داری نجی کمپنی کی ہوگی تب سرکاری اہلکار کیا کرِیں گے؟ اس ضمن میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ بجلی سپلائی کی نجی کاری کرنے کی مخالفت ہورہی ہے اور مطالبہ ہے اس کو منسوخ کردیا جائے۔