اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ - سی پی آئی مظاہرہ نیوز

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اور 35 اے ہٹائے جانے کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔

مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ

By

Published : Aug 7, 2019, 7:13 PM IST

اس مظاہرے میں بڑی تعداد نے لوگوں نے شرکت کی اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ لگایا۔

سی پی ایم، سی پی آئی اور بھاکپا مالے کے رہنماؤں نے دربھنگہ کمشنری سے لہیریا سرائے ٹاور تک جلوس نکالا۔

مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ

سی پی آئی کے رہنما اور اوجھول پنچایت کے مکھیا راجیو کمار چودھری نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ کشمیر کے ساتھ یک طرفہ کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جلد سے جلد ان تمام رہنماؤں کو رہا کرے، جسے کشمیر میں نظربند کیا گیا ہے۔

بائیں بازوں کی جانب سے پورے ملک میں اس کے خلاف مظاہرہ ہو رہا ہے۔

بھاکپا مالے کے دربھنگہ ضلع سکریٹری بیدھناتھ یادو نے کہا کہ حکومت نے ملک کے آئین پر حملہ کیا ہے ہم اپیل کرتے ہیں کہ حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے ۔

انہوں نے ملک کی عوام سے درخواست ہے کہ وہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھرے ہوں ۔

وہیں اس مظاہرے میں شامل سی بی ایم کے دربھنگہ ضلع سکریٹری نے بھی کہا کہ حکومت نے یک طرفہ کارروائی کی ہے - ہماری پارٹی نے آج پورے ملک میں اس فیصلے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے

اس کے علاوہ اس مظاہرہ میں شامل انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر بہار نے کہا کہ کشمیر کے دو ٹکرا کرنا آئین پر خطرہ ہے ہم حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے کو واپس لے نہیں تو پورے ملک میں اس کا اثر پڑے گا اور عوام سڑک پر اترنے کو مجبور ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details