اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف ارریہ میں احتجاجی مظاہرہ - undefined

متنازع سی اے اے، این پی آر اور مجوزہ این آر سی کے خلاف آج ارریہ کے کربلا میدان میں یوا شکتی کے بینر تلے ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں گاؤں و مضافات علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور سی اے اے کی پرزور مخالفت کی۔

protest against caa in araria
سی اے اے کے خلاف ارریہ میں احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Jan 13, 2020, 8:58 PM IST

احتجاجی مظاہرہ میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھیں جبکہ عوام نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے این پی آر، این آر سی اور سی اے اے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

سی اے اے کے خلاف ارریہ میں احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ عارف اقبال نے کچھ احتجاجی سے بات کی اور ان کے خیالات سے واقفیت حاصل کی۔

سماجی کارکن حیدر یاسین نے کہا کہ ہم اس سیاہ قانون کی مخالفت اسے واپس لئے جانے تک کرتے رہیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر تضاد بیانی کا الزام لگایا۔

راما کانت جیسوال نے کہا اس قانون سے صرف مسلم ہی نہیں بلکہ ہندو بھی متاثر ہوں گے۔

ڈاکٹر صدر عالم نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے ہی جال میں پھنس گئی ہے جبکہ ملک کے تمام پرامن شہری اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details