بکسر(بہار):بھارتی فوج میں 'اگنی پتھ بھرتی اسکیم' کے خلاف احتجاج میں آج دوسرے دن بھی ہزاروں طلباء ہاتھوں میں ترنگا جھنڈا لے کر ریلوے ٹریک پر اترے ہیں۔ بہار کے ڈومراؤں اسٹیشن پر نوجوانوں کے ہجوم نے ٹرین کو آگ لگا دی۔ یہ طلباء مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی اس اسکیم کو لے کر بہار میں ہر طرف ہنگامہ برپا ہے۔ بھارتی فوج کی 'اگنی پتھ اسکیم' کے خلاف بہار کے شہر بکسر میں نوجوانوں نے ریلوے ٹریک پر احتجاج کیا۔ ڈمراؤں اسٹیشن پر مشتعل نوجوانوں کے ہجوم نے ریلوے ٹریک کو جام کیا اور ایک ٹرین کو آگ لگا دی ہے۔ واضح رہے کہ فوج میں نوجوانوں کی بھرتی کے لیے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بہار میں دوسرے دن بھی احتجاج جاری ہے۔
بکسر میں آج بھی مظاہرہ:آج صبح نکلنے والے ہزاروں طلباء ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ طلباء شہر کے جیوتی چوک، اسٹیشن روڈ کو جام کرکے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔ طلباء نے اپ اور ڈاؤن لائنوں میں بھی خلل ڈالا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے گیا، بکسر، نوادہ اور جہان آباد میں طلباء اب بھی کافی ناراض ہیں اور ریلوے لائن پر پہنچ کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ Agnipath Recruitment Scheme