اردو

urdu

'ڈاک جیون بیما سے اپنے مستقبل کی حفاظت کریں'

By

Published : Dec 19, 2020, 10:23 PM IST

محکمہ ڈاک کی جانب سے ڈاک جیون بیما سے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ لوگ اس کی ممبرشپ قبول کرسکیں۔

Protect your future with postal life insurance
'ڈاک جیون بیما سے اپنے مستقبل کی حفاظت کریں'

ڈاک جیون بیما و دیہی ڈاک جیون بیما صرف ایک بیما ہی نہیں بلکہ یہ بیما کرانے والوں کو روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتا ہے۔

ڈاک آفیسر ونے کمار سنگھ نے ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں کہا کہ کہ ریاستی سطح پر اس منصوبہ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائی جائے تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے غریب و کمزور طبقہ کے لوگ اس منصوبہ سے فائدہ اٹھائیں۔

'ڈاک جیون بیما سے اپنے مستقبل کی حفاظت کریں'

یہ باتیں آج ارریہ مرکزی پوسٹ آفس احاطہ میں منعقد بیداری پروگرام میں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے پورنیہ کمشنری کے ڈاک آفیسر ونے کمار سنگھ نے کہی ہے۔

لوگوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے ڈاک آفیسر ونے کمار نے کہا کہ ڈاک جیون بیما لوگوں کے نفع بخش ہے، اس سے اپنی مستقبل کو محفوظ کرنے کے ساتھ پونجی جمع کی بھی عادت ڈالتی ہے۔

ونے کمار نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ارریہ ضلع میں رواں ماہ میں ایک لاکھ چالیس ہزار لوگوں کا اکاؤنٹ کھولا جائے گا جس کے لئے ہیڈ کوارٹر سمیت تمام بلاک میں ڈاک ملازم و پوسٹ ماسٹر کام کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں جوکی ہاٹ، سکٹی ، بھرگامہ ، کرسا کانٹا ، فاربس گنج، رانی گنج ، نرپت گنج وغیرہ جگہوں پر لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے مرکزی آفس سے ایک رتھ بھی روانہ کیا گیا ہے تاکہ صدور علاقوں میں اس منصوبہ کے تئیں لوگوں میں بیداری آ سکے۔

ونے کمار نے موجود بلاک کے تمام پوسٹ ماسٹرز کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وقت مقررہ پر آپ اپنے ہدف پورا کر مرکزی آفس کے پوسٹ ماسٹر کو رپورٹ پیش کریں، غفلت برتنے والوں اور متعینہ وقت پر ہدف پورا نہیں کرنے والوں پر محکمہ کارروائی بھی کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ اس لئے سنجیدہ ہو کر اپنے کام کے تئیں ایمانداری برتتے ہوئے لوگوں سے رابطہ کر ان کا بیما کریں۔

مزید پڑھیں:جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کا رات میں پیدل گشت

اس سے قبل پورنیہ کمشنری کے ڈاک آفیسر کو مقامی پوسٹ ماسٹر کی جانب سے گلپوشی کر خیر مقدم کیا گیا۔

اس موقع پر ارریہ سب ڈویژن کے معاون پوسٹ ماسٹر گریش کمار، وریندر کمار، جگدیش پاسوان وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details