اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا : پراپرٹی ڈیلر کا گولی مارکر قتل - محمد ظہیر زمین خرید و فروخت کرتا تھا

ریاست بہار کے ضلع گیا کے مفصل تھانہ علاقہ کے بھدیجہ گاؤں میں بدمعاشوں نے ایک شخص کوگولی مارکرہلاک کردیا ہے۔

گیا : پراپرٹی ڈیلر کا گولی مارکر قتل
گیا : پراپرٹی ڈیلر کا گولی مارکر قتل

By

Published : Mar 14, 2020, 4:48 PM IST

جمعہ کی رات کو گھر میں داخل ہوکر بدمعاشوں نے پراپرٹی ڈیلر محمد ظہیر کو گولی مار کرہلاک کیا ہے۔

ضلع گیا میں مجرمانہ واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ جمعہ کی رات محمد ظہیر کا گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

متوفی بھدیجا پنچایت کے نائب مکھیا محمد عابد کا چھوٹا بھائی تھا۔ گولی لگنے کے بعدعلاقے میں افراتفری مچی گئی۔ اس واقعے مقامی باشندے مشتعل ہوگئے ہیں ، مقامی تھانے پولیس موقع پر پہنچی، مقامی لوگ احتجاج کرنے لگے ۔

اطلاع ملنے پرہیڈکواٹر سے پولیس کی ایک بڑی تعداد ایڈیشنل ایس پی سنجے بھارتی ، ڈی ایس پی گھورن منڈل لیکر موقع پر پہنچے ۔ حالات کو قابو میں کرنے کی پولیس کوشش کررہی ہے ۔

اطلاع کے مطابق محمد ظہیر زمین خرید و فروخت کرتا تھا ۔ظہیر کے جاننے والے لوگ جمعہ کی رات اس کے گھر آئے تھے۔ ظہیرنے انہیں بیٹھا کر ناشتہ وغیرہ بھی کروایا ۔ وہی جاننے والے شخص نے ظہیر کو گھرکے کچن میں گولی مار کر ہلاک کیا۔ مقتول کی اہلیہ کے مطابق وہ اس نوجوان کوپہچانتی ہے جس نے گولی ماری ہے ۔پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details