اردو

urdu

ETV Bharat / state

Electricity Department Program in Gaya: گیا میں محکمہ بجلی کی جانب سے امرت مہوتسو کے تحت تقریب منعقد

گیا میں امرت مہوتسو Amrit Mahotsav In Gaya کے تحت محکمہ بجلی کی جانب سے 'روشن بھارت، روشن مستقبل' کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس دوران مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے بجلی کے شعبے میں ہوئے کاموں کا جشن منایا گیا اور کہا گیا کہ بہار کے ہر گاؤں میں بجلی کا کنیشکن مکمل ہو چکا ہے۔Electricity Department Program in Gaya

By

Published : Jul 25, 2022, 8:57 PM IST

Electricity Department Program in Gaya
گیا میں محکمہ بجلی کی جانب سے امرت مہوتسو کے تحت تقریب منعقد

گیا: مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے بجلی کے شعبے میں ہوئے کاموں کا جشن منایا گیا اور کہا گیا کہ بہار کے ہر گاؤں میں بجلی کا کنیشکن مکمل ہو چکا ہے۔ شہر گیا میں واقع میوزیم میں منعقد اس پروگرام میں بجلی پر خود انحصاری کی کہانی سنائی گئی۔ Electricity Department Program in Gaya

محکمہ بجلی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ پروگرام پورے ملک میں منایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد بجلی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر عوامی شراکت اور ترقی کے لیے زمین تیار کرنا ہے تاکہ عام لوگ اس میں شامل ہو سکیں۔ اس پروگرام میں بجلی محکمہ سے وابستہ افسران، سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی، گیا شہر کے ایم ایل اے پریم کمار اور ضلع کے افسران نے شرکت کی۔ Electricity Department Program in Gaya

گیا میں محکمہ بجلی کی جانب سے امرت مہوتسو کے تحت تقریب منعقد

مختلف ثقافتی پروگرام، ڈرامے اور بجلی کے شعبے میں مختصر فلمیں دکھائی گئیں۔ اس دوران تمام حاضرین میں ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے ڈاکٹر پریم کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پاور سیکٹر میں بڑی ترقی ہوئی ہے۔ ہندوستان بجلی اور قابل تجدید توانائی کے میدان میں نئی ​​بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ Electricity Department Program in Gaya

اس موقع پر بچوں نے لوک رقص پیش کیا۔ اس کے ساتھ دیگر فنکاروں نے ڈرامے پیش کئے۔ پروگرام کی نظامت شیویندر کمار مالویہ نے کی اور شکریہ کی رسم ایگزیکٹیو انجینئر دیپک کمار نے ادا کیا۔ انجینئر اندرا بھوشن کشپ، این ٹی پی سی کے ڈپٹی منیجر گورو کمار سمیت متعدد افسران موجود رہے۔Electricity Department Program in Gaya

یہ بھی پڑھیں: Disconnection Of Supply Of Electricity: پربھنی ضلع کے 200 سے زیادہ گاؤں کا بجلی کنکشن کاٹا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details