اردو

urdu

By

Published : Feb 17, 2022, 3:58 PM IST

ETV Bharat / state

Sant Ravidas Jayanti 2022: پٹنہ میں سنت روی داس جینتی پر پروگرام کا انعقاد

سنت روی داس جینتی Sant Ravidas Jayanti 2022 کے موقع پر وزیر رام جنک رائے کہا کہ سنت روی داس غریبوں مظلوموں اور بے سہاروں کے حامی تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی دوہا کے ذریعہ غریبوں کے مسائل اٹھاتے رہے۔

پٹنہ میں سنت روی داس جینتی پر پروگرام کا انعقاد
پٹنہ میں سنت روی داس جینتی پر پروگرام کا انعقاد

پٹنہ: سنت روی داس جینتی کے موقع پر بہار کے مختلف مقامات متعدد پروگرام Program organized on Sant Ravidas Jayanti in Patna کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بہار کے وزیر رام جنک رائے کہا کہ سنت روی داس غریبوں مظلوموں اور بے سہاروں کے حامی تھے۔

انہوں نے اپنی پوری زندگی دوہا کے ذریعہ غریبوں کے مسائل اٹھاتے رہے، ان کا ماننا تھا کہ نیچے پائیدان پر کھڑے لوگ جب تک اوپر نہیں جائیں گے تب تک اس ملک کی ترقی نہیں ہو سکتی۔

سنت روی داس نے ہمیشہ سب کو برار کا درجہ دیا اور سب کے بھلائی کے لیے کام کرتے رہے انہوں نے اپنے کردار و عمل سے سبھی مذہب میں اپنی عزت بنائی اور محبوب و مقبول ہوئے۔ آج بھی ان کے ذریعہ کہے گئے دوہے کا اشعار عام لوگوں کے زبان پر رہتا ہے۔

ویڈیو
وزیر رام جنک رائے نے کہا نے کہا کہ گرو روی داس کی زندگی سے ہم سبھی کو سیکھنے کی ضرورت ہے، وہ غربت میں رہ کر بھی شاہانہ زندگی گزاری اور لوگوں کو امن و محبت کا پیغام دیا، ان کا ماننا تھا کہ انسانیت سے بڑھ کو کوئی مذہب نہیں ہوتی، بلاتفریق انسانیت ہی سب سے بڑا مذہب ہے جو دل کو سکون دیتی ہے. آج 664 سال گزر جانے کے بعد بھی ہم انہیں یاد کر رہے ہیں اور رہتی دنیا تک وہ یاد کئے جائیں Program organized on Sant Ravidas Jayanti in Patna گے. مزید پڑھیں:


اس دوران پروگرام میں ورچول کے ذریعہ رکن پارلیمان سشیل کمار مودی نے کہا کہ گرو روی داس نے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کئی نظیر پیش کئے ہیں جس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، وہ آشا وادی تھے اور ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے تھے، ان میں منفی باتیں نہیں تھی ان کا پیغام اٹھا کر دیکھیں تو ہماری زندگی کے کئی فلسفہ اس میں ملتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details