اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shujat Ali Appointed MG College principal: ڈاکٹرشجاعت علی، مرزا غالب کالج گیا کے پرنسپل مقرر

مرزا غالب کالج، گیا، کے پرنسپل کے عہدے پر فائز ہونے پر ڈاکٹرشجاعت علی خان کو کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ سمیت مقامی معززین نے مبارکباد پیش کی ہے۔

ڈاکٹرشجاعت علی، مرزا غالب کالج گیا کے پرنسپل مقرر
ڈاکٹرشجاعت علی، مرزا غالب کالج گیا کے پرنسپل مقرر

By

Published : Mar 6, 2023, 6:22 PM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع معروف ادارہ مرزاغالب کالج کے پروفیسر انچارج کا عہدہ ڈاکٹر شجاعت علی خان نے سنبھال لیا ہے۔ کالج گورننگ باڑی نے انہیں نئی ذمہ داری سونپی ہے۔ اس سے قبل پروفیسر شجاعت علی خان وائس پرنسپل اور اساتذہ نمائندہ (ٹی آر) کے عہدے کی بھی اپنی ذمہ داری بحسن خوبی انجام دے چکے ہیں۔

پروفیسر شجاعت علی خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا کہ انکا واحد مقصد کالج کی ترقی ہے اور کالج میں تعلیمی نظام اور تعمیراتی کاموں سمیت تعلیم سے جڑی دوسری سرگرمیوں کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’’ایسا نہیں ہے کہ یہاں معیاری تعلیم نہیں ہے، یہ کالج ضلع ہی نہیں بلکہ مگدھ کمشنری کا واحد ایسا کالج ہے جسکی تعلیمی سرگرمیوں اور معیاری تعلیم کی ستائش مگدھ یونیورسیٹی کے اعلی حکام تک کرتے رہے ہیں۔ تاہم کالج کے نظام تعلیم کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں کی جائیں گیں۔‘‘

شجاعت علی خان کا کہنا ہے کہ ’’سب کو ساتھ لیکر کام کریں گے اور کالج کے حق اور مفاد میں جو بھی فیصلے لینے کی ضرورت پڑے گی وہ بلاجھجھک اور بغیر کسی دباؤ کے لئے جائیں گے۔ یہاں کے سبھی اسٹاف سے بھی امید رکھتے ہیں کہ کالج کی ترقی میں انکے کاموں میں بھرپور تعاون ملے گا۔ کان نے گورننگ باڑی بالخصوص سیکریٹری شبیع عارفین شمسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گورننگ باڈی نے جس اعتماد کے ساتھ انہیں ذمہ داری سونپی ہے اس سے وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ گورننگ باڑی کے سبھی ارکان کالج کی ترقی، معیاری تعلیم اور بہترین نظام چاہتے ہیں اور اسکے لیے وہ ہرممکن کوشش کریں گے اور کالج مزید اونچائیوں تک پہنچے، یہی انکی خواہش ہے

واضح رہے کہ پروفیسر شجاعت علی خان کو پروفیسر ڈاکٹر محمد نسیم خان کے استعفیٰ کے بعد یہ ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے سیکریٹری شبیع عارفین شمسی نے کہا کہ ’’پروفیسر شجاعت علی خان کو تعلیمی اور انتظامی دونوں امور کا تجربہ حاصل ہے وہ ایک باصلاحیت فرد ہیں توقع ہے کہ کالج کو انکے تعلیمی اور انتظامی تجربات سے بھرپور فائدہ ملے گا۔

مزید پڑھیں:Mirza Ghalib College مرزاغالب کالج کے پروفیسرانچارج نےاستعفی دیا

ادھر، پروفیسر شجاعت علی خان کو پروفیسر انچارج بننے پر گورننگ باڈی کے صدر ایڈوکیٹ مسعود منظر، رکن ایڈوکیٹ شاہ زماں انور، ٹی آر ثروت شمسی، فیروز عالم، ڈاکٹر فضل الرحمن خان، ڈاکٹر آفتاب خان، کالج کے میڈیا انچارج ضیاء الدین جعفری سمیت کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے ساتھ ساتھ شہر کے معززین نے مبارک باد پیش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details