پٹنہ: گزشتہ کئی ماہ سے دارالحکومت پٹنہ میں قائم مولانا مظہرالحق عربی فارسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ خالی پڑا ہوا تھا، جس سے ادارے کا تعلیم و تعلم متاثر ہو رہا تھا اور اردو داں کی جانب سے وائس چانسلر بحال کئے جانے کا مطالبہ بھی ہو رہا تھا، نتیش حکومت نے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو اس پر توجہ دینے کی ہدایت جاری کی اور اب نئے وائس چانسلر کی تقرری کا اعلان ہو گیا ہے. حکومت نے دربھنگہ ضلع کے مردم خیز بستی دوگھرا کے باشندہ اور سمستی پور کالج کے سابق انچارج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عالمگیر کو مولانا مظہرالحق عربی وفارسی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے جس سے اردو داں میں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔
پروفیسر عالمگیر کی تقرری پر متھلانچل کے باشندگان و ماہرین تعلیم، فیکلٹی ممبران اور دیگر عملے نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور پروفیسر عالمگیر کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ للت نارائن متھلا یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر مشتاق احمد، ڈاکٹر ستین کمار پرنسپل سمستی پور کالج، ڈاکٹر کرانتی کمار، ڈاکٹر مکند کمار، ڈاکٹر دلیپ کمار، ڈاکٹر جاوید انور، ڈاکٹر مسرور عالم پی جی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس اور ڈاکٹر آبشار عالم صدرشعبہ آف اکنامک سی ایم کالج،نورالحسن انصاری، دستگیر عالم، فضل عالم ۔معین اعجاز، محمد داؤد ،الحاج مطیع الرحمن انصاری،قاری شمیم اخترندوی، نسیم اختر، سماجی کارکن اطہرراغب نے مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ پروفیسر عالمگیر نے ابتدائی تعلیم مدرسہ قاسم العلوم حسینیہ دوگھرا، برہم پور ہائی اسکول سے میٹرک اور پھر اعلیٰ تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے مکمل کی۔ ایل این متھلا یونیورسٹی، دربھنگہ میں 1982 میں پولیٹیکل سائنس کے لیکچرر کے طور پر ا ن کی تقرری ہوئی۔
انہیں 1999 میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ جون 2021 میں سمستی پور کالج کا انچارج پرنسپل مقرر کیا گیا۔
Maulana Mazharul Haq Arabic Persian University پروفیسر محمد عالمگیر مولانا مظہرالحق عربی فارسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر - پروفیسر محمد عالمگیر وائس چانسلر کے طورپر منتخب
حکومت نے دربھنگہ ضلع کے مردم خیز بستی دوگھرا کے باشندہ اور سمستی پور کالج کے سابق انچارج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عالمگیر کو مولانا مظہرالحق عربی وفارسی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے جس سے اردو داں میں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔
پروفیسر محمد عالمگیر
مزید پڑھیں:Vice-Chancellor of MMHAPU Resigns: مولانا مظہر الحق یونیورسٹی کے وی سی کا استعفیٰ
کئی اعلیٰ تعلیمی اداروں سے منسلک پروفیسر عالمگیر نے مسلمانوں اور مدرسہ کی تعلیم کے مسائل سے متعلق پانچ تحقیقی منصوبوں پر کام کیا ہے. ساتھ ہی ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔