گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں نوراتری کے موقع پر پرانی روایت کے تحت شہر کی پانچ لائسنس یافتہ درگا کی مورتیوں کے وسرجن جلوس کو سکیورٹی انتظامات کے درمیان ہرنی مندر اور جامع مسجد کے دروازے سے پرامن ماحول میں گزر گئی ہیں۔ یہ سلسلہ رات دو بجے تک جاری رہا۔ اس درمیان سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ Idols Passed In Front Of Jama Masjid Tight Security Arrangement In Gaya In Bihar
ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرپریت کور ، مولانا عمر نورانی جامع مسجد کے گیٹ پر موجود تھے۔ دونوں عہدیداروں کی موجودگی میں مجسمہ کو پرامن طریقے سے دکھرنی مندر کے گیٹ سے جامع مسجد ہوتے ہوئے گزارا گیا۔مورتی جلوس پاس کرانے پر کڑی نظر رکھی گئیں تاکہ سماجی ہم آہنگی اور امن وامان قائم رہے۔
ڈی ایم تیاگ راجن خود کمان سنبھالے ہوئے تھے کیونکہ یہ ضلع کا سب سے حساس مقام ہے اور یہاں انگریزی دور حکومت میں سب سے پہلا مذہبی فساد ہوا تھا ، مجسمے کے گزرنے میں ذرا سی تاخیر ہوتی تو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ خود اپنی جگہ سے اٹھ کر درمیان میں چلے جاتے ، ڈی ایم کی اس کوشش کو سماج کے تمام لوگوں نے سراہا ہے۔