اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Legislative Assembly: بہار قانون سازیہ کی کاروائی غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی - بہار قانون سازیہ کی کاروائی ملتوی

بہار قانون سازیہ کے دونوں ایوانوں کے سرمائی اجلاس Winter Sessions of The Houses کی کاروائی آج غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی Postponed Indefinitely کر دی گئی۔ بہار اسمبلی اور کونسل Bihar Assembly and Council کا سرمائی اجلاس 29 نومبر کو شروع ہوا تھا، جو آج تک جاری رہا۔

Bihar Legislative Assembly: بہار قانون سازیہ کی کاروائی غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
Bihar Legislative Assembly: بہار قانون سازیہ کی کاروائی غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

By

Published : Dec 3, 2021, 10:43 PM IST

اس سیشن کے لئے سبھی مقررہ قانون سازی کی کاروائی Legislation کی تکمیل کے بعد جمعہ کو دونوں ایوانوں کا اجلاس Meeting of both the Houses غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی Postponed Indefinitely کر دیا گیا۔ اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا Assembly Speaker Vijay Kumar Sinha نے ایوان کی کاروائی کو چلانے میں تعاون دینے کیلئے اراکین کا شکریہ اد ا کیا۔

سیشن کے دوران ایوان میں کئی عوامی مسائل اٹھائے گئے، جن پر بحث ہوئی اور حکومت نے ان کا جواب دیا۔ اس دوران بہار تکنیکی سروس کمیشن ترمیمی بل 2021، بہار زمین داخل خارج ترمیمی بل 2021، مالی سال 2021-22 کیلئے سکینڈ سلپمنٹری بجٹ سمیت کئی اہم بل ایوان میں پاس ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار اسمبلی مانسون سیشن: سابق وزیر اعلیٰ مانجھی کی اپوزیشن کو نصیحت

ایوان میں مالی سال 2019-20 کے لئے ریاستی مالیاتی کنٹرولر اور آڈیٹرجنرل ( کیگ ) کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اسی طرح بہار کونسل کے کارگذار چیئر مین اودھیش نارائن سنگھ نے بھی تمام اراکین کا شکریہ اد ا کیا اور ایوان کی کاروائی کو بہتر طریقے سے چلانے میں تعاون دینے کیلئے انہیں مبارک باد پیش کی۔ اسمبلی میں پاس بل کونسل میں پاس ہوئے۔ کارگذار چیئر مین نے کونسل کی کاروائی کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتو کر دی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details