اردو

urdu

ETV Bharat / state

تقریبا 393 شراب کاروباری گرفتار

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں پولیس نے گزشتہ ہفتے 393 ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور ساتھ ہی سیکڑوں لیٹر شراب بھی برآمد کیا۔

تقریبا 393 شراب کاروباری گرفتار

By

Published : Apr 16, 2019, 4:56 AM IST

دربھنگہ رینج کے ڈی آئی جی چھتر نیل سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے رینج کی پولیس نے پارلیمانی انتخابات کو لیکر چوکسی برتائی ہے۔

تقریبا 393 شراب کاروباری گرفتار

دربھنگہ، سمستی پور، اور مدھوبنی ضلع کی پولیس نے متعدد ملزمین کو گرفتار کیا ہے ساتھ ہی ان تینوں اضلاع کی پولیس نے کل 906.22 لیٹر شراب بھی برآمد کیا ہے۔

وہیں گزشتہ ہفتے چیکنگ کے دوران تینوں اضلاع میں کل 4لاکھ 95ہزار 350روپیہ جرمانہ کی رقم وصول کی گئی-

بتا دیں کی اس کارروائی میں دربھنگہ پولیس نے 2لاکھ 21ہزار 450روپیہ جرمانہ کی رقم وصول کی ہے۔ وہیں دربھنگہ ضلع نے 309.850لیٹر سراب کے ساتھ 15ملزمین کو گرفتار کیا ہے-

اس کے علاوہ دربھنگہ پولیس نے دوسرے معاملات میں ملوث کل 119 ملزمان کو گرفتار کیا ہے-

یہ ساری جانکاری دینے کے ساتھ ہی ڈی آئی جی چھتر نیل سنگھ نے کہا کہ انتخابات کو لیکر پولیس اپنی پینی نگاہ رکھ رہی ہے اور کارروائی بھی کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details