اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرینکا گاندھی نے سائیکل گرل جیوتی کماری سے فون پر بات کی - نشہ مکتی بہار

سائیکل گرل سے مشہور بہار کی جیوتی کماری سے کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے فون پر بات کر کے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے، ساتھ ہی ان کی پڑھائی اور گھر کا خرچ کانگریس کی طرف سے دینے کی بات کہی ہے۔ حال ہی میں جیوتی کماری کے والد کا انتقال ہوگیا۔

Priyanka Gandhi talk to cycle girl Jyoti on phone
پرینکا گاندھی نے سائیکل گرل جیوتی کماری سے فون پر بات کی

By

Published : Jun 4, 2021, 2:21 PM IST

جس وقت پوری دنیا کورونا وبا کی پہلی لہر سے نبرد آزما تھیں اس وقت ملک کے اندر لاکھوں لوگ بے یاردو مدد گار شہروں سے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ اس دوران گھر پہنچنے سے پہلے کئی مزدوروں کی راستے میں موت ہوگئی، ایسے وقت میں گروگرام سے اپنے بیمار والد کو سائیکل کے سہارے تپتی دھوپ اور گرم ہواؤں کے بیچ پندرہ سال کی جیوتی کماری 12 سو کلومیٹر کا سفر سات دنوں میں پورا کرنے کے بعد اپنے گھر دربھنگہ ضلع پہنچی۔

دیکھیں ویڈیو

ان کے اس حوصلہ مند کام کی ملک و بیرون ملک کی میڈیا نے سرخی بنائی اور وزیر اعظم نریندر مودی تعریف کرنے سے خود کو نہیں روک پائے۔


حالیہ دنوں میں ان کے والد کا انتقال ہوگیا۔ اس کی خبر پاکر کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سائیکل گرل جیوتی سے فون پر بات کر کے ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیں۔ ساتھ ہی جیوتی اور اس کے گھر والوں کو ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔ ساتھ ہی جیوتی کی پوری پڑھائی کی ذمہ داری اٹھانے اور ملنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

2020 میں جب گروگرام سے والد کو سائیکل سے گھر لے کر پہنچی۔

کانگریس نے کی تعزیت

پرینکا گاندھی واڈرا کے جیوتی سے بات چیت کے بعد کانگریس کے رہنما مشکور عثمانی نے پرینکا گاندھی کے ذریعے تعزیتی پیغام جیوتی کو سونپا۔ اس دوران سائیکل گرل جیوتی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ دل لگا کر پڑھنے کا وقت ہے۔ آپ کی پڑھائی کا پورا خرچ اب کانگریس کے ذمے ہیں۔

جیوتی کیسے بنیں سائیکل گرل

دربھنگہ کے سنگھوڑا بلاک کے سرہلی گاؤں کی رہنے والی جیوتی کماری گزشتہ سال ہریانہ کے گروگرام سے 1200 کلومیٹر سائیکل چلا کر اپنے بیمار والد کو گھر لانے کے بعد سرخی میں آئی تھیں۔ جیوتی کے اسی کام کے بعد دنیا انہیں سائیکل گرل کے نام سے جاننے لگی۔

جیوتی کو ملا وزیر اعظم بال انعام

ملک و بیرون ملک کی میڈیا میں سرخی بننے والی جیوتی کماری کو اس سال "پردھان منتری بال پُرسکار" سے بھی نوازا گیا۔ انعام تقسیم کے وقت ورچوئل پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی نے بھی جیوتی کماری کے حوصلہ مند کام کی تعریف کی۔ اس کے بعد بہار سرکار نے جیوتی کماری کو "نشہ مکتی" کا برانڈ امبیڈسر بھی بنایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details