گیا:ضلع گیا میں واقع ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی میں آئندہ 20 اکتوبر کو صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کی آمد ہے، گیا میں واقع ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹیکے تیسرے کانووکیشن پروگرام میں صدر مرمو شامل ہوں گی۔ یہاں وہ تین گھنٹے سے زیادہ وقت گزاریں گی اور اس کے بعد وہ روانہ ہوں گی، پروگرام کے تعلق سے یونیورسٹی کی طرف سے تیاری شروع کردی گئی ہے، منگل کو یونیورسٹی کے پی آر او مدثر عالم نے یہ اطلاع دی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے لیے یہ ایک تاریخی اور خوشی کا لمحہ ہے کہ یونیورسٹی اپنا تیسرا کانووکیشن پروگراممنارہی ہے اور اس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ملک کے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو شرکت کریں گی، انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کامیشور ناتھ کی قیادت اور رہنمائی میں تقریب کے حوالہ سے یہاں کے تمام افراد تیاریوں میں جوش و خروش کے ساتھ لگے ہوئے ہیں، ہائر ایجوکیشن سے متعلق مگدھ حلقہ میں یہ ایک عظیم الشان اور تاریخی پروگرام ہوگا۔ اس پروگرام میں ٹاپرز کو ڈگری کے ساتھ میڈل دیے جائیں گے، جس میں چانسلر گولڈ میڈل، اسکول گولڈ میڈل اور ڈیپارٹمنٹ گولڈ میڈل وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار، بہار کی ٹاپ یونیورسٹیز میں شامل
گیارہ سو سے زائد طلباء ہوں گے پاس آؤٹ
مدثر عالم نے بتایا کہ تعلیمی سیشن 2016 ' بی وک ' 2017 ' ایل ایل ایم' ایم فل ، پی ایچ ڈی اور تعلیمی سیشن 2019-2018 اور 2020 کے دوران پاس آؤٹ ہونے والے 1142 طلبہ کو 20 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے کانوویکیشن پروگرام کے دوران ڈگری دی جائے گی۔ وہیں ان سیشن کے دوران انڈر گریجویٹ ' یو جی' اور پوسٹ گریجویٹ کورسز میں ٹاپ کرنے والے کل 103 طلبہ کو گول میڈل دیے جائیں گے۔ جس میں سال 2018 کے دو طلبہ کو چانسلر گولڈ میڈل، جب کہ آٹھ طلبہ کو اسکول گولڈ میڈل اور 22 طلبہ کو ڈیپارٹمنٹ گولڈ میڈل دیے جائیں گے۔ اسی طرح سال 2019 کے دو طلباء کو چانسلر گولڈ میڈل، آٹھ طلباء کو اسکول گولڈ میڈل اور 22 طلباء کو ڈیپارٹمنٹ گولڈ میڈل دیے جائیں گے، سال 2020 کے بھی دو طلبہ کو گولڈ میڈل، دس طلبہ کو اسکول گولڈ میڈل اور 27 طلبہ کو ڈیپارٹمنٹ گولڈ میڈل دیے جائیں گے۔