اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشن گنج میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا خطاب - مسلمان

مسلم اکثریتی پارلیمانی نشست کشن گنج پر تمام سیاسی جماعتوں کی نگاہیں مرکوز ہیں۔

کشن گنج میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا خطاب

By

Published : Apr 8, 2019, 1:41 PM IST


بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنی سبھی 40 سیٹوں پر جیت درج کرنا چاہتے ہیں اس لیے مسلسل انتخابی ریلیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔

پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں زوروں پر ہے۔

اسی سلسلے میں آج انہوں نے کشن گنج پارلیمانی حلقہ نمبر 10 کے جے ڈی یو امیدوار سید محمود اشرف کے حق میں ٹھاکرگنج حلقہ کے پواخالی ہائی اسکول گراؤنڈ میں عوام سے خطاب کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر تعلیم ڈاکٹر اشوک چودھری، ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور، رکن اسمبلی کوچادھامن ماسٹر مجاہد عالم اور رکن اسمبلی ٹھاکرگنج نوشاد عالم کے ساتھ کئی دیگر لوگ موجود تھے۔

پروگرام کے اختتام پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران رکن ودھان پریشد ڈاکٹر خالد انور نے کہا کہ 'نتیش کمار کا جادو صرف اس علاقہ میں نہیں بلکہ پورے بہار میں چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشن گنج کے مسلمان یہ ثابت کرنے والے ہیں کہ اس ملک کا مسلمان ڈرنے والا نہیں ہے۔ بےخوف ہوکر ووٹ کرے گا اور نتیش کمار کے ساتھ رہے گا۔

سیکولرزم کی جن لوگوں نے دکان کھول رکھی تھی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کر رہے تھے ان لوگوں کی دکانیں بہت جلد بند ہوجائیں گی۔

ڈاکٹر خالد انور سے جب پوچھا گیا کہ کیا نتیش کمار کو وزیراعظم کے کام کاج کا زکر نہیں کرنا چاہیے تھا اس پر انہوں نے کہا کہ بہار میں 40 سیٹیں نتیش کی ہیں۔ نتیش کمار نے کام کیا ہے اور لوگ بھروسہ کرکے ان کو ووٹ دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشن گنج کی سیٹ جنتا دل یونائیٹیڈ کی سیٹ ہے اور نتیش کمار کو ضرورت نہیں ہے کہ وہ دوسرے کے نام کا سہارا لیں وہ ایک ایسے شخص ہیں جو صرف اپنے کام کو بتاکر ووٹ لے سکتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ کشن گنج مسلم اکثریت والا ضلع ہے جو ایک عرصے سے کانگریس کا گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے لیکن رکن پارلیمان مولانا اسرارالحق قاسمی کی وفات کے بعد سے کانگریس یہاں کمزور پڑ گئی ہے ایسا قیاس لگایا جا رہا ہے۔

شاید اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین اور این ڈی اے نے اپنی پوری محنت جھونک رکھی ہے۔ اب دیکھنا دلچسپ یہ ہے کہ کشن گنج پارلیمانی حلقہ کے ووٹرز کس کے حق میں اپنا فیصلہ سناتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details