اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاگلپور میں کورونا ٹیکہ کاری کی تیاریاں مکمل - etv bharat urdu news

پورے ملک کی طرح ریاست بہار کے بھاگلپور میں بھی سنیچر کے روز سے کورونا کی ٹیکہ کاری کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں بھاگلپور کے ضلع مجسٹریٹ سبرت کمار سین نے افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی اور ٹیکہ کاری کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

preparations for corona vaccination complete in bhagalpur
بھاگلپور میں کورونا ٹیکہ کاری کی تیاریاں پوری

By

Published : Jan 15, 2021, 10:28 PM IST

ضلع مجسٹریٹ نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں صحت شعبے سے جڑے عملے کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔

دیکھیں ویڈیو

ضلع حکام کے مطابق بھاگلپور ضلع میں کورونا کی ٹیکہ کاری کے لئے 10 مراکز بنائے گئے ہیں اور پہلے فی سائٹ 100 لوگوں کو ٹیکہ کاری کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

ٹیکہ لینے کے لئے ہر ایک کا رجسٹریشن لازمی ہوگا اور کورونا کی ٹیکہ کاری لازمی ہوگی، اس کے بعد ہی کورونا سے محفوظ تصور کیا جائے گا۔

ٹیکہ لگوانے والے لوگوں کو کچھ دیر تک مشاہدہ کیا جائےگا اور اس کے لئے ٹیکہ کاری کے مراکز پر مناسب انتظام کیے گئے ہیں تاکہ کسی ناگہانی صورتحال سے نپٹا جاسکے۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: پختہ انتظامات کے درمیان کووڈ ویکسینیشن شروع ہوگا

ضلع مجسٹریٹ نے یقین دلایا کہ ٹیکہ کاری کے لئے تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ یہ ٹیکہ پوری طرح سے محفوظ ہے لہذا کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details