ریاست بہار کے بھاگلپور شہر کو سلک سٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور شہر کی یہ شناخت کھنڈر میں تبدیل ہوچکے اس طرح کے سلک ملوں کے باعث تھی، لیکن بھاگلپور کے بہادر پور زیرو مائل میں واقع کھنڈر ہوچکے اس سلک مل کو پھر سے شروع کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔
دراصل بہار کی نتیش حکومت نے سلک مل کو سلک سٹی کے طور پر ڈیولپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے لوگوں کو روزگار ملےگا، فیکٹری میں چل رہی ان سرگرمیوں سے مل سے جڑے پرانے ملازمین کو بھی بقایا تنخواہ ملنے کی امید جگی ہے۔
یہ ریشم فیکٹری سنہ 1972 میں کانگریس حکومت نے قائم کی تھی اور 1974 میں کام کا آغاز کیا گیا تھا، اعلیٰ پیمانے کا ریشم تیار ہوتا تھا لیکن سنہ 1990 میں لالو پرساد یادو کی حکومت آنے کے بعد فیکٹری خسارے میں چلی گئی اور ریاست بھر میں موجود اس طرح کی 55 اکائیوں کو بند کر دیا گیا۔