اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی پی ایس سی امتحان کی تیاری مکمل - مجسٹریٹ بیجناتھ یادو نے اعلیٰ افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) امتحان کی تیاری کو لے کر ضلع انتظامیہ چوکس اور مستعد ہوگئی۔

بی پی ایس سی امتحان کی تیاری مکمل، ضلع انتظامیہ مستعد

By

Published : Oct 15, 2019, 11:47 AM IST

ارریہ کے ضلع مجسٹریٹ بیجناتھ یادو نے اعلیٰ افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کرکے امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ہر حال میں امتحان صاف ستھرے ماحول میں بدعنوانی سے پاک کرانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جس جس سینٹر پر مجسٹریٹ اور پولیس افسران کو لگایا گیا ہے وہ اپنے اہلکار کے ساتھ وقت سے ایک گھنٹہ قبل پہنچیں۔ امتحان ہر حال میں بدعنوانی سے پاک ہونا چاہیے۔

بی پی ایس سی امتحان کی تیاری مکمل، ضلع انتظامیہ مستعد


ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سینٹر کے گیٹ پر ہی امیدواروں کی پوری تلاشی لی جائے گی اور ایڈمٹ کارڈ دیکھ کر ہی اسے اندر جانے دیا جائے گا۔ امتحان سینٹر پر کسی طرح کے مشکوک سامان لانے کی اجازت نہیں ہوگی، خاص طور سے الیکٹرانک سامان جیسے موبائل، بلو ٹوتھ، کتابچہ، ہیڈ فون وغیرہ۔
امتحان شروع ہونے سے قبل تمام افسران وہاں موجود ہوں گے جنہیں ضلع سطح کا پاس دیا جائے گا۔ غیر ضروری افراد سینٹر پر نظر نہ آئیں اس پر بھی خصوصی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ جہاں جہاں سینٹر ہے وہاں کے امتحان ہال میں پنکھا، بجلی، پینے کے لیے پانی اور ضرورت کے مطابق بینچ رہنا ضروری ہے۔ امتحان دہندگان کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہونے پائے۔


واضح ہو کہ ارریہ ضلع میں کل 15 سینٹر بنائے گئے ہیں جس میں ساڑھے چھ ہزار امتحان دہندگان شامل ہوں گے۔ ضلع میں جہاں سینٹر بنائے گئے ہیں ان کے نام اس طرح سے ہیں۔ ارریہ کالج ، پلس ٹو مہیلا کالج، الشمس ملیہ کالج، یادو انٹر کالج، یادو ڈگری کالج، ایم جی ایس ہائی اسکول، آدرش مڈل اسکول، آزاد اکیڈمی ہائی اسکول، موہنی دیوی میموریل اسکول شامل ہیں۔
اس دوران ضلع تعلیمی افسر اشوک کمار مشرا نے کہا کہ تیاری پوری طرح سے مکمل کر لی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر سارے سینٹر پر ویڈیو گرافی کرائی جائے گی۔ ایک بینچ پر صرف دو امتحان دہندگان کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی جبکہ 25 امتحان دہندگان پر ایک آبزرور تعینات رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details