ریاست بہار کے ضلع کیمور کے درگاوتی بلاک میں کَل یعنی 29 ستمبر کو دوسرے مرحلہ کا ہونے والے پنچایتی انتخابات کی تیاری پوری کرلی گئی ہے۔ جس میں 1304 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ بیلٹ باکس میں شام قریب 5 بجے قید ہوجائے گا۔
ضلع انتظامیہ کُدرا بلاک میں پہلے مرحلے کا انتخاب پُرامن طریقہ سے تکمیل کے بعد اب درگاوتی بلاک کے لیے کمر کس چکی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نودیپ شکلا اور ایس پی راکیش کمار، اے ایس پی نتن کمار ڈی ایس پی فیض احمد فیض، ایس ڈی او راہل کمار نے درگاوتی بلاک کے مختلف مراکز کا معائنہ کیا۔
ڈی ڈی سی کمار گورو بھی ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہیں پنچایتی راج افسر پرمود کمار بھی ماتحت افسران کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات دیتے ہوئے دیکھے گئے۔ 29 ستمبر کو ہونے والی پولنگ کے لیے درگاوتی بلاک کی 13 پنچایتوں کے 175 مراکز سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔