اردو

urdu

جامع مسجد کوچنگ سینٹر میں بی پی ایس سی 70ویں بیچ کے لیے ہوگی تیاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 5:37 PM IST

شہر گیا میں واقع جامع مسجد بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر نے 70ویں بیچ' بی پی ایس سی ' کے لیے تیاری شروع کردی ہے، کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ کوچنگ سینٹر میں مفت تعلیم اور رہائش کا انتظام ہے، کوچنگ کا پہلا رزلٹ گزشتہ دنوں ہی بی پی ایس سی ٹیچر امتحان کے ذریعہ ملا ہے، جس میں پندرہ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ Preparation for BPSC 70th Batch

preparation-for-bpsc-70th-batch-will-be-held-at-jamia-masjid-coaching-center
preparation-for-bpsc-70th-batch-will-be-held-at-jamia-masjid-coaching-center

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع جامع مسجد ہے، اس مسجد کی تاریخ ڈھائی سو برس پرانی ہے۔ تاہم پرانی تاریخوں سے زیادہ یہ نئی شروعات اور کامیابیوں کے لیے معروف ہوچکی ہے چونکہ یہاں مفت میں قوم کے نو نہالوں کے لیے بی پی ایس سی ' بہار پبلک سروس کمیشن' کے ماتحت امتحانوں کی تیاری کرائی جاتی ہے۔ ڈیڑھ سو طلباء و طالبات کے پڑھنے اور تیاری کرنے کا انتظام ہے، غریب مسلم طلباء کے لیے رہنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ گیا ضلع سے باہر کے طلباء بھی آئیں تو اُنھیں پڑھنے میں دشواری نہیں ہو اور اس میں ہاسٹل کے لیے شہر گیا میں واقع ایک اور مسجد چھوٹی مسجد گھسیار ٹولہ نے بھی بڑھ چڑھ کر تعاون پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:
Jama Masjid BPSC Coaching گیا کی جامع مسجد میں مقابلہ جاتی امتحان کی تیاریوں کے لئے کوچنگ سنٹر کا قیام

چھوٹی مسجد نے اپنے ماتحت مسافر خانہ پر ایک منزل جامع مسجد کوچنگ سینٹر کے طلباء کے لیے دے دیا ہے، جامع مسجد کوچنگ سینٹر کے کوآڈینیٹر حسرت اعجازی نے بتایا کہ 10 نومبر 2023 سے داخلہ امتحان کے لیے فارم ملنے شروع ہو جائیں گے۔ جس کی آخری تاریخ 25 نومبر ہے اور 27 نومبر کو امتحان ہوگا اور 30 نومبر کو رزلٹ جاری کیا جائے گا اور 2 جنوری 2024 سے کلاس شروع ہوگی۔ انہوں نے خواہشمند طلباء و طالبات کے لیے کہا کہ یہ آپ کے لیے ایک انتہائی اہم ترین موقع ہے اور وقت پر شیڈول کے تحت یہاں داخلہ کی کارروائی کو انجام دیں، واضح ہو کہ گزشتہ برس ہی جامع مسجد کوچنگ سینٹر کا قیام عمل میں آیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details