اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے ڈے یو پر آئین کے خلاف کام کرنے کا الزام - پرشانت کشور نے جے ڈی یو پر سوال کھڑا کیے

پرشانت کشور شہریت ترمیمی بل سے متعلق پارٹی کے فیصلے پر مسلسل سوال کھڑا کر رہے ہیں۔ کشور کا الزام ہے کہ پارٹی آئین سے الگ کام کر رہی ہے اور پارٹی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

جے ڈے یو پر آئین سے الگ کام کرنے کا الزام
جے ڈے یو پر آئین سے الگ کام کرنے کا الزام

By

Published : Dec 14, 2019, 2:30 PM IST

پرشانت کشور مسلسل ٹویٹ کرکے اپنی مخالفت کا اظہار کرتے رہے ہیں لیکن کل راجیہ سبھا میں پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے رہنما اور قومی جنرل سکریٹری آر سی پی سنگھ نے پرشانت کشور کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا۔ اس سب کے درمیان پرشانت کشور نتیش کمار سے ملنے کے لیے آج پٹنہ آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شام 4:00 بجے دونوں کے بیچ ملنے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

پرشانت کشور کے مخالفت کے بعد پارٹی کے بہت سے رہنماؤں نے ان پر حملہ بولا ہے۔ تنقید کرنے والوں میں آر سی پی سنگھ کے ساتھ ساتھ وزیر نیرج کمار بھی شامل ہیں۔

پارٹی کے ریاستی صدر وششٹ نارائن سنگھ نے بھی پرشانت کشور کے رویہ کے باوجود پرشانت کشور کو راضی کرنے کی بہت کوشش کی تھی۔ اس کے باوجود پرشانت کشور کا رویہ الگ دکھ رہا ہے۔ ان تمام تنازعات کے درمیان پرشانت کشور نتیش کمار سے ملنے کی ضد کر رہے ہیں اور اپنا ان کے سامنے اپنی بات رکھنا چاہتے ہیں۔

اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو شام 4:00 بجے پرشانت کشور پٹنہ آئیں گے۔ وہاں سے سیدھا وزیراعلی کے آفس جائیں جہاں نتیش کمار سے ملنے کا وقت طے ہے۔

پارٹی کے رہنما پرشانت کشور کے رویہ سے سخت ناراض ہیں۔ پرشانت کشور کی مخالفت کے بعد پارٹی کے بہت سے مسلم رہنماؤں نے بھی پارٹی کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا۔ جیسے ہی آج نتیش کمار سے ان کی ملاقات ہوگی تو دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ دونوں کے بیچ میں کیا بات ہوتی ہے۔
ذرائع سے ملی خبر کے مطابق نتیش کمار سے ملاقات کے بعد پرشانت کشور میڈیا سے بات کر سکتے ہیں۔

نتیش کمار کا گیا کا سہ روزہ دورہ 18 سے

ABOUT THE AUTHOR

...view details