اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہم پرشانت کشور کا ساتھ لینا چاہیں گے' - ex cm jitan ram manjhi

جتن رام مانجھی نے کہا کہ 'اگر پی کے 'پرشانت کشور' این ڈی اے کو شکست دینے کے لئے عظیم اتحاد میں آنا چاہتے ہیں تو دہلی میں 20 فروری کو عظیم اتحاد کی میٹنگ میں اس پر غور کیا جائے۔'

prashant kishor will be welcomed in mahagathbandhan says ex cm jitan ram manjhi
’پرشانت کشور کا عظیم اتحاد میں استقبال ہے‘

By

Published : Feb 18, 2020, 4:24 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:54 PM IST

ریاست بہار کے سابق وزیراعلی اور ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے قومی صدر جیتن رام مانجھی نے پرشانت کشور کے 'گاندھی گوڈسے کے نظریہ والے ایک ساتھ رہیں یہ ممکن نہیں ہے' کے بیان کی حمایت کی ہے۔

’پرشانت کشور کا عظیم اتحاد میں استقبال ہے‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'اگر پرشانت کشور این ڈی اے کو شکست دینے کے لئے عظیم اتحاد کے ساتھ آنا چاہتے ہیں تو ہم اس پر غور کریں گے۔'

مانجھی نے عظیم اتحاد میں شمولیت کے سوال پر کہا کہ 'پی کے ایک حکمت عملی بنانے والے شخص ہیں۔ وہ سیاسی شخص نہیں ہے۔ ان کے پاس ایک انفراسٹرکچر ہے جس پر وہ کام کرتے ہیں۔ تاہم پھربھی پی کے این ڈی اے کو شکست دینے کے لئے عظیم اتحاد میں آنا چاہتے ہیں تو 20 فروری کو دہلی میں شرد یادو، اوپیندر کشواہا، مکیش سہنی اور کانگریس کے رہنماؤں کی میٹنگ میں اس پر غور کیا جائے گا۔'

انہوں نے عظیم اتحاد میں اپنی پارٹی کے شامل رہنے کے سوال پر کہا کہ 'بیس تاریخ کی میٹنگ کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔'

انہوں نے یہ باتیں ایک پریس کانفرنس کے دوران گیا میں اپنے دفتر میں کہی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details