پورنیہ: پرشانت کشور اپنے جن سوراج پروگرام کے تحت جمعہ کے روز پورنیہ پہنچے Prashant Kishor visits purnia۔ یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پرشانت کشور نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر فیویکول کمپنی کے لوگ مجھ سے ملیں گے تو میں انہیں مشورہ دوں گا کہ وہ نتیش کمار کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنائیں۔ کسی کے بھی ساتھ ہو کرسی پر وہی چپکے رہتے ہیں۔ Prashant Kishor Slams Nitish Kumar
نتیشن کمار کے ذریعے پرشانت کشور کو بی جے پی کی بی ٹیم بتائے جانے کے بعد پرشانت کشور نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو ایک ماہ قبل تک بی جے پی کی گود میں بیٹھے تھے اگر وہ کسی کو بی جے پی کی بی ٹیم بتارہے ہیں تو یہ مضحکہ خیز ہے۔ پرشانت کشور نے یہ بھی کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ بہار کی حالیہ سیاسی تبدیلی کا قومی سیاست پر کوئی اثر پڑے گا۔'
پورنیہ میں انہوں نے جن سوراج کے کئی پروگراموں میں حصہ لیا اور جن سوراج کی سوچ کے بارے میں لوگوں سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بہار کو ترقی یافتہ ریاستوں کے زمرے میں لانا ہے تو تین نکات پر کام کرنا ہوگا - 'صحیح لوگ، صحیح سوچ اور اجتماعی کوشش'۔
'صحیح لوگ، صحیح سوچ اور اجتماعی کوشش' کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 اکتوبر سے شروع ہونے والی پدیاترا کے ذریعے بہار کے ہر گاؤں، بلاک کا دورہ کرنا ہے۔ ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتے ہیں، تاکہ معاشرے سے صحیح لوگوں کی نشاندہی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام صحیح لوگوں کے ذریعے ہم بہار کے اصل مسائل کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ پرشانت کشور نے کہا کہ صحیح سوچ کا مطلب ہے بہار کی ترقی کے لیے کوششیں کرنے کی سوچ اور جب تک اس کے لیے اجتماعی کوشش نہیں کی جائے گی، کوئی فرد یا کوئی پارٹی تنہا بہار کو آگے نہیں لے جا سکتی۔ اس لیے اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے۔'