اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pradhan Mantri Jan Aushadhi Centre in Gaya: گیا میں پردھان منتری اوشدھی سینٹر تک عام لوگوں کی رسائی نہیں - پردھان منتری اوشدھی سینٹر پر دوائیوں کا اسٹاک

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بھی 'پردھان منتری اوشدھی سینٹر' کا قیام Pradhan Mantri Jan Aushadhi Centre in Gaya کیا گیا ہے۔ گیا کے جے پرکاش نارائن ہسپتال، پربھاوتی ہسپتال اور انوگرہ نارائن ہسپتال میں یہ سینٹر موجود ہیں تاہم ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو اس سینٹر کی جانکاری ہی نہیں ہے۔ Jan Aushadhi Centre in Gaya

Pradhan Mantri Jan Aushadhi Centre in Gaya: گیا میں پردھان منتری اوشدھی سینٹر تک عام لوگوں کی رسائی نہیں
Pradhan Mantri Jan Aushadhi Centre in Gaya: گیا میں پردھان منتری اوشدھی سینٹر تک عام لوگوں کی رسائی نہیں

By

Published : Mar 8, 2022, 2:17 PM IST

گیا میں 'پردھان منتری اوشدھی سینٹر' Pradhan Mantri Jan Aushadhi Centre in Gaya ہونے کے باوجود عام لوگوں کی رسائی نہیں ہو پا رہی ہے۔ وہیں جن افراد کو اس سینٹر کے حوالے سے معلومات حاصل بھی ہیں تو انہیں پورا فائدہ نہیں مل پا رہا ہے کیونکہ 'پردھان منتری اوشدھی سینٹر' پر دوائیوں کا اسٹاک کم ہے۔

وہیں بتایا جا رہا ہے ڈاکٹرز بھی مریضوں کو وزیر اعظم دوا سینٹر سے دوا لینے کے لیے ریفر نہیں کرتے بلکہ ڈاکٹر پہلے کے طرح ہی ان دواؤں کو زیادہ لکھتے ہیں جو سرکاری میڈیکل میں دستیاب نہیں Medicine Stocks in Jan Aushadhi Centre ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم دوا سینٹر پر ہر کوئی نہیں پہنچتا ہے۔

Pradhan Mantri Jan Aushadhi Centre in Gaya: گیا میں پردھان منتری اوشدھی سینٹر تک عام لوگوں کی رسائی نہیں

جے پرکاش نارائن ہسپتال میں اپنے بچے کا علاج کرانے پہنچے ایک شخص نے کہا کہ ڈاکٹر نے جو دوا لکھی ہے، اس میں صرف ایک دوا 'پردھان منتری اوشدھی سینٹر' پر ملی ہے جبکہ دوسری دوا باہر 'نجی میڈیکل' پر لینی پڑتی ہے۔ Medicine Stocks in Jan Aushadhi Centre

انہوں نے بتایا کہ جو دوا یہاں کم قیمت پر ملتی ہے، اس کی قیمت باہر کئی گنا زیادہ ہوتی ہے جبکہ گیا سے دس کلو میٹر دور چاکند سے دوا لینے پہنچے محمد شمشیر نے بتایا کہ انہیں 'پردھان منتری اوشدھی سینٹر' کے تعلق سے علم نہیں تھا، آج ہی اس سینٹر کے حوالے سے جانکاری حاصل ہوئی ہے لیکن یہاں صرف ایک دوا ملی ہے، جو دوا انہوں نے لی ہے اس کا ایک شیٹ کی مارکیٹ میں 230 روپے قیمت ہے جبکہ یہاں 49 روپے میں یہ دوا دستیاب ہے، صرف فرق یہ ہے کہ ڈاکٹر نے جس کمپنی کی دوا لکھی ہے اس کمپنی کی دوا نہیں ہے۔

وہیں 'پردھان منتری اوشدھی سینٹر' کے دکاندار وکی کمار نے بتایا کہ یہاں اس سینٹر پر ہر طرح کی دوا موجود ہے لیکن ڈاکٹر پرچہ پر جو دوا لکھتے ہیں، وہ کچھ مخصوص برانڈ کی دوا لکھتے ہیں حالانکہ اس مرض کی دوا ان کے سینٹر پر موجود ہے اور اچھی بھی ہے تاہم مریض 'پردھان منتری اوشدھی سینٹر' پر ملنے والی دوا کو لیکر کنفیوژن بھی ہوتے ہیں کیونکہ نجی میڈیکل کے دکانداروں نے 'پردھان منتری اوشدھی سینٹر' پر ملنے والی دوا کو لیکر افواہوں کا بازار گرم کر دیا ہے حالانکہ جنہیں یہاں کی دواؤں کے تعلق سے جانکاری حاصل ہے وہ یہیں سے دوا خریدتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ یہاں اسٹاک پورا نہیں ہے، جس کی وجہ سے بھی پوری دوائی مریضوں کو نہیں مل پاتی ہے۔ Pradhan Mantri Jan Aushadhi Centre in Gaya

واضح رہے کہ 'پردھان منتری اوشدھی سینٹر' کا مقصد ہی ہے کہ غریب عوام کو کم قیمتوں پر دوا دستیاب کرائی جاسکے تاہم تشہیر نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں معلوم نہیں کہ کہاں کس ہسپتال میں یہ سینٹر موجود ہے۔ Pradhan Mantri Jan Aushadhi Centre in Gaya

ABOUT THE AUTHOR

...view details